امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

بحر ہند مستقبل کے تنازعات کے ممکنہ میدان کے طور پر ابھر رہا ہے، نیول چیف نوید اشرف

اسلام آباد (این این آئی)چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے کہاہے کہ بحر ہند مستقبل کے تنازعات کے ممکنہ میدان کے طور پر ابھر رہا ہے۔پاکستان نیول اکیڈمی میں 121 ویں مڈشپ مین کی پاسنگ آئوٹ پریڈ ہوئی جس میں چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف مہمان خصوصی تھے۔70 مڈشپ مین اور 28 ایس ایس سی کیڈٹس فارغ التحصیل ہوئے۔نیول چیف نوید اشرف نے پاسنگ آئوٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس والے پلیٹ فارمز اور دیگر ٹیکنالوجیز سکستھ جنریشن وار فیئر کا اشارہ دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جیواسٹریٹجک اہمیت کے باعث بحر ہند مستقبل کے تنازعات کے ممکنہ میدان کے طور پر ابھر رہا ہے، اس صورتِ حال کے اثرات خطے اور اس سے آگے تک ہو سکتے ہیں۔نیول چیف آف اسٹاف نے کہا کہ میری ٹائم کے تحفظ اور صورت حال سے نمٹنے کے لیے پاک بحریہ جدید ٹیکنالوجی حاصل کر رہی ہے، پاکستان کی سمندری حدود کے تحفظ کے لیے ہنگور کلاس آبدوز کا حصول انتہائی اہم ہے۔نوید اشرف نے کہا کہ ہنگور کلاس آبدوز جدید اسٹیلتھ خصوصیات سے لیس ہے، ہنگور کلاس آبدوز کثیر الجہتی خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔انہوںنے کہاکہ ہنگور کلاس آبدوز کی شمولیت خطے میں پاکستان نیوی کی صلاحیت بڑھائے گی، پاکستان نیوی علاقائی امن کے لیے دیگر ملکوں کی بحریہ کے ساتھ شراکت داری کر رہی ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved