امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

انصاف کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا، چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ

اسلام آباد (این این آئی)چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ انصاف کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا۔انصاف کی رسائی سب کے لیے کے عنوان سے منعقدہ سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے آئین میں درج ہے کہ ایسے اقدامات کیے جائیں گے جو خواتین کی ہر شعبہ زندگی میں مکمل شراکت داری کو یقینی بنائیں۔انہوںنے کہاکہ یہ ہمارے آئین کا حصہ ہے، قانون سازی آئین کے تحت ہوتی ہے، کوئی قانون سازی بھی آئین سے متصادم نہیں ہوسکتی۔

چیف جسٹس نے کہا کہ خواتین کی ہر شعبہ میں نمائندگی ضروری ہے، ملازمت کے مقامات پر آئین خواتین کے تحفظ کی ضمانت دیتا ہے، خواتین تعلیم کے شعبے میں اہم کردار ادا کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر آنے والی کئی خواتین کی کارکردگی مردوں سے بہتر ہوتی ہے، خواتین صرف مخصوص نشستوں پر نہیں براہ راست منتخب ہوکر بھی آسکتی ہیں۔چیف جسٹس نے کہا کہ زندگی کے تمام شعبوں میں خواتین کی شمولیت کے لیے اقدامات کیے جائیں، خواتین صرف مخصوص نشستوں پر نہیں براہ راست منتخب ہوکر بھی آسکتی ہیں،

اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر آنے والی کئی خواتین کی کارکردگی مردوں سے بہترہوتی ہے، کسی خاتون پر جھوٹی تہمت لگانے پر اسلام اور ہمارے قانون میں قذف کی حد مقرر ہے۔انہوں نے کہا کہ دین میں علم کا حصول مرد کے ساتھ خواتین پر بھی فرض کیا گیا ہے، قرآن پاک کا پہلا لفظ اقرا ہے جو مرد اور عورت میں تفریق نہیں کرتا، اسلام نے خواتین کو بہت حقوق دیئے ہیں، 5 سے 16 سال کے بچوں کو تعلیم لازمی حاصل کرنی چاہیے۔انہوںنے کہاکہ ہمارے ملک میں خواتین کو وراثت کا حق نہ ملنا ایک اہم مسئلہ ہے، بانی پاکستان اپنے ساتھ ہر سیاسی تقریب میں اپنی بہن کو ساتھ لیکر جاتے تھے، ہم اپنی ثقافت کے مثبت پہلوں کو کبھی کبھی بھول جاتے ہیں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved