لاہور ( این این آئی) ملک بھر میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 0.73 فیصد کمی ہو گئی۔پاکستان ادارہ شماریات کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح 22.88فیصد پر آگئی۔ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں 18اشیا مہنگی ہوئیں، ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 154روپے 48پیسے مہنگا ہوا ،
جبکہ چنے کی دال 13روپے 96پیسے، دال مونگ 10روپے 5پیسے، دال مسور 5روپے 62 پیسے، دال ماش ایک روپے 79پیسے، 20کلو آٹے کا تھیلا 10روپے 85پیسے مہنگا ہوا۔پاکستان ادارہ شماریات کے مطابق دودھ، دہی، گھی اور مٹن کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔تاہم حالیہ ہفتے 8اشیا سستی جبکہ 25کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ادارہ شماریات کے مطابق ٹماٹر 40روپے 26پیسے، برائلر مرغی 51روپے 86پیسے، لہسن 13روپے 4پیسے فی کلو سستا ہوا۔