امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

سارہ علی خان نے کھلاڑی کو ڈیٹ کرنے کے حوالے سے لب کشائی کردی

ممبئی (این این آئی)بالی وڈ اداکارہ سارہ علی خان نے بلآخر بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی کو ڈیٹ کرنے کے حوالے سے لب کشائی کردی۔گزشتہ کئی عرصے سے بھارتی میڈیا سمیت سوشل میڈیا پر خبریں سرگرم تھیں کہ شاید بھارتی کرکٹر شبمن گل اداکارہ سارہ علی خان کے ساتھ کسی رشتے میں ہیں اور دونوں ایک دوسرے کو ڈیٹ کررہے ہیں۔

اس حوالے سے نہ تو اداکارہ کی جانب سے کوئی تصدیق یا تردید کی گئی اور نہ ہی کرکٹر شبمن گل نے اس پر کچھ واضح طور پر کہا۔اب اپنی نئی فلم ’’ذرا ہٹ کے ذرا بچ کے‘‘ کی تشہیری مہم کے دوران ایک انٹرویو میں اداکارہ سے اس حوالے سے سوال کیا گیا کہ کیا وہ بھی اپنی دادی شرمیلا ٹیگور کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے کسی کرکٹر سے شادی کرنے کی خواہش مند ہیں؟جواب میں اداکارہ نے کہا ان کے لیے یہ معنی نہیں رکھتا کہ ان کا ہونے والا ساتھی کس شعبے سے منسلک ہے، وہ چاہے ڈاکٹر ہو، کرکٹر ہو، انجینئر ہو، مجھے اس سے فرق نہیں پڑتا، بس میری اور اس کی اچھی بانڈنگ ہونی چاہیے۔

میزبان نے سارہ سے سوال کیا کہ کیا آپ اس وقت بھارتی کرکٹ ٹیم کے کسی کھلاڑی کو ڈیٹ کررہی ہیں؟ اگر نہیں تو کیا ارادہ رکھتی ہیں؟سارہ علی خان نے سوال کے جواب میں کہا ‘میں آپ سے سچ کہوں گی، مجھے لگتا ہے اور میں یہ یقین سے کہہ سکتی ہوں، میں ابھی تک اپنی زندگی میں کسی ایسے شخص سے نہیں ملی جس کے بعد مجھے لگا ہو کہ اس کے ساتھ پوری زندگی گزارنی ہے۔واضح رہے کہ شبمن گل کے ساتھ بھارتی میڈیا پر سابق کرکٹر سچن ٹنڈولکر کی بیٹی سارہ ٹنڈولکر کا نام بھی جوڑا جاتا رہا ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved