لاہور ( این این آئی) ٹرینوں میں بے تحاشہ رش کے پیش نظر پاکستان ریلویز نے گرمیوں کی چھٹیوں میں اضافی ٹرینیں چلانے کا اعلان کردیا۔پاکستان ریلوے کراچی سے راولپنڈی کے لئے سمرویکیشن اسپیشل ٹرین چلائے گی،
ٹرین کراچی سے رات 8:45پرروانہ ہوگی،دوپہر3:40 پرلاہورپہنچے گی۔ٹرین 17 کوچز پر مشتمل ہے جن میں 2اے سی بزنس،2اے سی اسٹینڈرڈ شامل ہیں،ٹرین میں12اکانومی کلاس اور1پاوروین بھی شامل ہیں،پہلی ٹرین راولپنڈی سے5جولائی کو دوپہر 12:30 بجے روانہ ہوگی۔