امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

پاکستان موجودہ معاشی صورتحال سے نکلنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، وزیر خارجہ اسحاق ڈار

اسلام آباد (این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی ایوان نمائندگان میں منظور ہونے والی قرارداد پر دفتر خارجہ نے ردعمل دے دیا ہے، قومی اسمبلی میں بھی بجٹ کی منظوری کے بعد اس حوالے سے قرارداد لائیں گے، پاک ایران گیس منصوبے سمیت خارجہ پالیسی کے حوالے سے ایوان کو بریفنگ دینے کیلئے تیار ہیں، حکومت نے مسئلہ فلسطین، کشمیر، اسلامو فوبیا اور سوشل میڈیا پر نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان اقدس کے بارے میں گستاخانہ مواد کے حوالے سے او آئی سی سمیت ہر فورم پر آواز بلند کی ہے،

پاکستان موجودہ معاشی صورتحال سے نکلنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، اس میں کچھ وقت لگے گا ہم اس صورتحال سے باہر نکل آئیں گے۔ جمعرات کو قومی اسمبلی میں وزارت خارجہ کے مطالبات زر پر اپوزیشن کی کٹوتی کی تحاریک پر بحث کو سمیٹتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کٹوتی کی تحاریک کا مقصد ہی یہی ہوتا ہے کہ موضوع کو زیر بحث لایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ارکان کی طرف سے اس تجویز کا خیر مقدم کرتے ہیں کہ خارجہ پالیسی کے حوالے سے ایک الگ سیشن ہو، ہم خارجہ پالیسی کے حوالے سے مکمل بریفنگ دینے کیلئے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز دفتر خارجہ نے امریکی ایوان نمائندگان میں منظور ہونے والی قرارداد پر اپنا ردعمل دے دیا ہے۔ بجٹ کی منظوری کے بعد ہم بھی اس قرارداد کے حوالے سے ایک قرارداد لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے حوالے سے آئین میں ترمیم کریں ہم اس کی سپورٹ کریں گے۔ ہم بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینا چاہتے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) نے پہلے بھی بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے حوالے سے ایک فارمولا دیا تھا جس پر اوورسیز پاکستانیوں نے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ یہ کہنا درست نہیں کہ حکومت نے فلسطین کے حوالے سے کچھ نہیں کیا، وزیراعظم شہباز شریف کی حکومت نے مسئلہ فلسطین کے حوالے سے اپنا موثر کردار ادا کیا ہے، ہمارا موقف اور عزم اس حوالے سے واضح ہے کہ فلسطین میں جو کچھ ہو رہا ہے ہم اس کی بھرپور مخالفت کرتے ہیں اس حوالے سے ہم نے گیمبیا میں ہونے والے اجلاس میں بڑے دلیرانہ انداز میں اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی اور مطالبہ کیا کہ یہ جنگ بند ہونی چاہئے۔ فلسطینیوں کیلئے خوراک کی ترسیل میں رکاوٹیں ختم ہونی چاہئیں، القدس الشریف فلسطین کا دارالحکومت ہونا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ استنبول میں ہونے والے اجلاس میں بھی پاکستان نے اپنا بھرپور کردار ادا کیا۔ عمان میں 65 ممالک کا سربراہ اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیراعظم کی ہدایت پر میں نے پاکستان کی نمائندگی کی۔ پاکستان سے 2400 میٹرک ٹن خوراک اور امدادی سامان ہم نے اردن کے ذریعے بھجوانے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے حوالے سے بھی ہم نے او آئی سی کے اجلاس میں اپنی بھرپور آواز بلند کی جس میں ہمارے دوست ممالک نے ہمارا بھرپور ساتھ دیا۔ انہوں نے کہا کہ او آئی سی کے اجلاس میں ہم نے نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گستاخانہ خاکوں کے حوالے سے بھی بھرپور آواز بلند کی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر ایسا گستاخانہ میٹریل ہٹا دینا چاہئے۔

غزہ، اسلامو فوبیا اور کشمیر کے حوالے سے ہم نے اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کہنا درست نہیں کہ پاکستان تنہائی کا شکار ہو رہا ہے، ہماری خارجہ پالیسی درست سمت میں ہے، پاکستان دو سالوں کیلئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا رکن منتخب ہوا ہے، چین ہمارا بہترین ہمسایہ ملک اور دوست ہے۔ پچھلے چند سالوں میں سی پیک منصوبہ جو کٹھائی میں پڑھ گیا تھا وزیراعظم شہباز شریف نے نہ صرف اس منصوبے کو بحال کرانے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے بلکہ یہ اپ گریڈ کیا جا رہا ہے چین کی حکومت نے حالیہ دنوں میں اپنا ایک انتہائی اعلی سطحی وفد بھی پاکستان بھیجا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ساری وہ چیزیں ہیں جن کے ذریعے ہم نے پاکستان کو آگے لیکر جانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ کہنا بھی درست نہیں کہ بشام میں ہلاک ہونے والے چینی ورکروں کے لواحقین کو 27 ملین ڈالر ادا کئے ہیں بلکہ پاکستان کی جانب سے صرف اڑھائی ملین ڈالر کی رقم ادا کی گئی ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ افغانستان مضبوط ہو، ہم افغان حکومت کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ اس سلسلے میں آئندہ چند ہفتوں میں دوحہ میں ایک سہ فریقی سمٹ ہو رہی ہے جس میں پاکستان، افغانستان اور دوحہ شرکت کریں گے۔ پاک ایران گیس پائپ لائن کے حوالے سے اٹھائے گئے اعتراضات کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں امریکی پابندیاں ایک بڑی رکاوٹ ہیں، وزارت پٹرولیم اس معاملے پر بھی ایوان کو بریفنگ دینے کیلئے تیار ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ کرغزستان میں پاکستانی طلبا کی ہلاکت کی جعلی پوسٹیں سوشل میڈیا پر لگائی گئیں، ایسی پوسٹیں بند ہونی چاہئیں اور کوئی بھی ایسی بات حقائق کے برعکس نہیں ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے جب سے وزارت خارجہ کا قلمدان سنبھالا ہے میرا موقف ہے کہ روایتی ڈپلومیسی کی بجائے اکنامک ڈپلومیسی کو آگے بڑھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 10 ٹریلین ڈالر کے وسائل موجود ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی پاکستان کے دیوالیہ ہونے کی باتیں کی جاتی تھیں مگر ہم نے اپنی حکومت میں ملک کو اس صورتحال سے نکالنے کیلئے 10، 12 سال کی بجائے صرف ساڑھے تین سالوں میں ملک کی معیشت کو مستحکم کیا۔ پاکستان اب بھی اس صورتحال سے باہر نکلنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، ہمارا وژن اور سمت واضح ہے۔ اب بھی کچھ وقت لگے گا ہم اس صورتحال سے باہر نکل آئیں گے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں
نیویارک (این این آئی)عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف ) نے تخمینہ لگایا ہے کہ رواں سال تارکین وطن کی ترسیلاتِ زر ہدرف سے زائد رہیں گی تاہم آئندہ مالی سال میں ترسیلاتِ زر کا حجم رواں مالی سال سے کم رہے گا۔آئی ایم ایف کے تخمینہ جات کے مطابق رواں مالی سال ترسیلات زر پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کسی بھی مالی سال کیدوران سب سے زیادہ رہیں گی تاہم رواں مالی سال کے مقابلے میں آئندہ مالی سال اس میں کمی آئے گی۔آئی ایم ایف کے مطابق اس کے بعد ہر مالی سال ترسیلات زر میں بتدریج اضافہ ہوگا اور مالی سال 2029۔30 تک ترسیلات زر بڑھ کر38 ارب48 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز پر پہنچ جائیں گیـآئی ایم ایف کی اسٹاف رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے مقابلے آئندہ مالی سال ترسیلات زرمیں کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے تاہم آئی ایم ایف نیرواں مالی سال ترسیلات زرحکومتی ہدف سے زیادہ رہنیکی توقع ظاہر کی ہےـآئی ایم ایف کے مطابق آئندہ مالی سال ترسیلات زر 35 ارب 76 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز اور رواں مالی سال ترسیلات زر 36 ارب 20کروڑ 10لاکھ ڈالرز رہنے کا تخمینہ ہے۔رواں مالی سال کے لیے ترسیلات زرکاحکومتی مقررہ ہدف30 ارب27کروڑ 80 لاکھ ڈالرز ہے جبکہ گذشتہ مالی سال ترسیلات زر کاح جم 30 ارب25 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز رہا تھا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے10 ماہ جولائی2024 سے لے کر اپریل2025 کے دوران ترسیلات زر 31 ارب 20 کروڑ ڈالرز رہیں جبکہ گذشتہ مالی سال اسی مدت میں ترسیلات زر کاحجم23 ارب90 کروڑ ڈالرز تھا،اس طرح یعنی رواں مالی سال کے پہلے10 مہینوں میں ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر 30 اعشاریہ 9 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیاـ


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved