امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

عدت میں نکاح کیس، عمران خان اور بشری بی بی کی سزا معطلی کی اپیلیں مسترد

اسلام آباد (این این آئی)عدت میں نکاح کیس میں سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کی سزا کے خلاف اپیلیں مسترد کر دی گئیں۔ ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکا سزا نے عمران خان اور بشری بی بی کی سزا کے خلاف اپیلوں پر پہلے سے فیصلہ سنایا۔اس موقع پر اڈیالہ جیل کے باہر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے اور جیل کی جانب جانیوالے تمام راستوں کو بند کر دیا گیا تھا۔

جج کی جانب سے اپیلوں پر فیصلہ سنائے جانے کے بعد پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج بھی کیا گیا۔یاد رہے کہ عمران خان اور بشری بی بی کو عدت میں نکاح سے متعلق کیس میں 3 فروری 2024 کو 7، 7 برس قید کی سزا ہوئی تھی جسے انہوں نے چیلنج کیا تھا۔بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی نیسزا معطلی کے لیے متفرق درخواستیں دائرکی تھیں۔ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکا نے عدت میں نکاح کیس کا فیصلہ 25 جون کو محفوظ کیا تھا۔

یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی صرف عدت میں نکاح کیس میں سزا کے باعث اڈیالہ جیل میں قید ہیں، عمران خان توشہ خانہ اور سائفر مقدمات میں پہلے ہی بری ہو چکے ہیں جبکہ 190 ملین پانڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانت منظور ہو چکی ہے۔اس کے علاوہ لاہور، راولپنڈی اور فیصل آباد میں درج 9 مئی کے کیسز میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ضمانت پر ہیں۔

دوسری جانب تحریک انصاف نے بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کے خلاف عدت کیس کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ عدت میں نکاح کیس میں سزا معطلی کے خلاف فیصلے کو ہائیکورٹ میں چیلنج کریں گے، ہم اس فیصلے کی مذمت کرتے ہیں۔عمر ایوب نے کہا کہ تحریک انصاف کے اسیران رہا ہونے تک کوئی بات چیت نہیں ہوگی، ہماری تحریک تیزی سے آگے چلے گی اور ہر جگہ مظاہرے کریں گے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved