امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

پاکستان سیب کی پیداوار کے لحاظ سے دنیا بھرمیں دسویں نمبر پرآگیا، سیب کی عالمی تجارت بھی ساڑھے 6 ملین ٹن سے تجاوز کر گئی

مکوآنہ (این این آئی)پاکستان رواں سال 16 لاکھ 78ہزار ٹن سیب کی پیداوار کے لحاظ سے دنیا بھر کے ممالک میں دسویں نمبر پر آ گیا ہے جبکہ سیب کی عالمی تجارت کا حجم بھی ساڑھے6ملین ٹن سے تجاوز کر گیاہے لہٰذااگرسیب کے باغبانوں کو جدید ٹیکنالوجی کی فراہمی سمیت سیب کے برآمد کنندگان کو جدید سہولیات اور ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے توسط سے نئی منڈیو کی تلاش میں معاونت فراہم کی جائے تو پاکستان بیرونی منڈیوں سے بھر پور استفادہ کرتے ہوئے ملکی آمدنی میں نمایاں اضافہ کرسکتاہے۔

ایپل گروئرز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے ترجما ن نے میڈیاکو بتایا کہ پاکستانی آم اور کینو کی طرح اپنے ذائقے، لذت اور معیار کے باعث پاکستانی سیب کو بھی عالمی منڈیوں میں نمایاں مقام حاصل ہے۔انہوں نے بتایاکہ معمولی سی کوشش کے بعد سیب کی پیداوار میں 2ٹن فی ایکڑ کااضافہ کرکے 50 ارب روپے کی اضافی آمدنی حاصل کی جاسکتی ہے۔

انہوں نے بتایاکہ دنیا بھر میں سب سے زیادہ سیب فرانس، چلی، بیلجیم، امریکہ، ہالینڈ میں پیداہوتاہے جبکہ پاکستان میں سیب کی پیداوار دنیا میں دسویں نمبر پر ہے۔انہوں نے بتایاکہ پاکستان میں 65 فیصد سیب بلوچستان جبکہ 25 فیصد خیبر پختونخواہ میں پیداہوتاہے۔ انہوں نے بتایا کہ روس کے فروٹ امپورٹرز نے پاکستانی سیب درآمد کرنے میں زبردست دلچسپی ظاہر کی ہے لہٰذا روس کی منڈیوں سے استفادہ کرکے قیمتی زرمبادلہ کاحصول ممکن بنایاجا سکتاہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved