امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

اسلام آباد ہائیکورٹ کا زرتاج گل کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے قومی اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل کی پارلیمانی لیڈر زرتاج گل کانام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کا حکم دیدیا۔سنی اتحاد کونسل کی پارلیمانی لیڈر زرتاج گل کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کیس کی سماعت کی۔

اس موقع پر زرتاج گل اور اسسٹنٹ اٹارنی جنرل عدالت میں پیش ہوئے ۔عدالت میں رپورٹ پیش کی گئی جس کے مطابق ایف آئی آر کا ریکارڈ پیش کردیا گیا ، دو ایف آئی آر میں نام ہے۔جسٹس طارق محمود جہانگیری نے استفسار کیا کہ دہشت گردوں کا نام تو آپ ڈالتے نہیں ارکان اسمبلی آرہے ہیں عدالت میں، عدالت نے کہا کہ آئی جی کو بلاوں گا اور پوچھوں گا، ایک سیاسی رہنما ریلی نکالتا ہے تو آپ نام ای سی ایل میں ڈال دیتے ہیں۔

جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ریمارکس دیے کہ میرے پاس تو کسی گینگ یا دہشت گردوں کا کیس نہیں آیا، ایک بندہ رکن قومی اسمبلی ہے اور نام ای سی ایل میں ڈال دیتے ہیں۔عدالت نے کہا کہ کوئی ہے پوچھنے والا، جو نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی سفارش کرتے ہیں وہ بھی ڈرتے ہیں، عدالت نے استفسار کیا کہ ان پر کون کون سے کیسز میں ہیں۔وکیل اسامہ طارق ایڈووکیٹ نے بتایا کہ مقدمہ نمبر567 اور 340 میں جواب جمع کرادیے، آج ارجنٹ میں متفرق درخواست لگی ہے۔

عدالت نے استفسار کیا کہ 2 ہی مقدمات ہیں کیا، دونوں میں ضمانت پر ہیں ؟، جس پر وکیل اسامہ طارق ایڈوکیٹ نے بتایا کہ جی دونوں مقدمات میں ضمانت پر ہیں۔عدالت نے کہا کہ چھوٹے الزامات ہیں، تمام قابل ضمانت ہیں اور نام ای سی ایل میں ڈال دیتے ہیں، ابھی نام نکال رہے ہیں،آئندہ ان کو بھی بلائیں گے جو منظوری دیتے ہیں۔عدالت نے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کو ہدایت کی کہ ایک ہفتے میں نام ای سی ایل سے نکال کر رپورٹ پیش کریں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved