امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

ممکنہ بارشوں کے پیش نظر پی ڈی ایم اے کی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت

لاہور ( این این آئی)پنجاب ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے ممکنہ بارشوں کے پیش نظر صوبہ بھر کی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی۔پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر میں 26جون تا یکم جولائی تک بارشوں کی پیشگوئی ہے، راولپنڈی، لاہور، سیالکوٹ، گوجرانوالہ اور نارووال میں اربن فلڈنگ کا اندیشہ ہے، اربن فلڈنگ سے نمٹنے کے لئے متعلقہ انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب کے مختلف اضلاع میں شدید طوفان اور کہیں ژالہ باری ہو سکتی ہے، سولر پینل کی تنصیب بڑھی ہے، شدید طوفان میں پلیٹوں کی حفاظت کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں۔صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ سیلابی صورتحال والے اضلاع میں انتظامیہ دریاں اور نالوں کے راستے کلیئر کرے، بارش اور طغیانی میں ندی نالوں کو پار کرنے سے گریز کیا جائے،

دریاں اور نالوں میں نہانے پر پابندی کے قانون پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ الرٹ کا مقصد تیاریاں مکمل کرنا ہے، ریسکیو اور نکاسی آب کے ذمہ دار ادارے الرٹ رہیں، عوام الناس حکومت اور انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کریں، کسی بھی ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved