امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

افغانستان پہلی بار ٹی20 ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا، آسٹریلیا باہر

کنگسٹن (این این آئی) ٹی20 ورلڈکپ 2024 کے سپر ایٹ مرحلے کے انتہائی اہم میچ میں افغانستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بنگلہ دیش کو ڈک ورتھ لوئس سسٹم (ڈی ایل ایس)کے تحت 8 رنز سے شکست دے کر تاریخ میں پہلی بار ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی، آسٹریلیا ورلڈکپ سے باہر ہوگیا۔ٹی 20 ورلڈکپ کا پہلا سیمی فائنل بدھ 26 جون کو جنوبی افریقہ اور افغانستان کے درمیان کھیلا جائیگا، دوسرا سیمی فائنل 27 جون کو دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

ٹی20 ورلڈکپ کے سپر ایٹ مرحلے کا آخری میچ کنگسٹن میں افغانستان اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے درمیان ہوا، جس میں افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹ کے نقصان پر 115 رنز بنائے۔بارش سے متاثرہ میچ میں بنگلہ دیش کو ڈک ورتھ لوئس سسٹم کے تحت 19 اوورز میں 114 رنز کا ہدف ملا، بنگلہ دیش کو سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے کیلئے مطلوبہ ہدف 12.1 اوورز میں حاصل کرنا تھا، لیکن بنگال ٹائیگر 105 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

افغانستان کی جیت کے ساتھ ہی 2021 کی ٹی20 ورلڈچیمپئن آسٹریلیا کا سفر ورلڈکپ میں ختم ہوگیا، جو سپر ایٹ مرحلے میں صرف بنگلہ دیش کو شکست دینے میں کامیاب رہی تھی، آسٹریلیا کو افغانستان اور بھارت کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔افغان کپتان راشد خان نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، رحمان اللہ گرباز اور ابراہیم زدران نے ایک بار پھر ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا، انہوں نے 59 رنز کی اوپننگ شراکت قائم کی، گرباز 43 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔

ابراہیم 18، عظمت اللہ عمرزائی 10، گلبدین نائب 4، محمد نبی ایک رنز بناکر آئوٹ ہوئے، راشد خان 19 اور کریم جنت 7 رنز پر ناٹ آئوٹ رہے۔بنگلہ دیش کی جانب سے رشاد حسین نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ہدف کے تعاقب میں بنگال ٹائیگر کی ابتدائی وکٹیں جلد گرگئیں تاہم اوپنر لٹن داس آخر تک وکٹ پر ڈٹے رہے لیکن وہ اپنی ٹیم کو جیت سے ہمکنار نہ کرواسکے، لٹن 54 رنز پر ناٹ آئوٹ رہے۔تنزید حسین صفر، نجم الحسین شنٹو 5، شکیب الحسن صفر، سومیا سرکار 10، توحید 14، محمد اللہ 6، رشاد حسین صفر پر آئوٹ ہوئے۔افغانستان کی جانب سے نوین الحق اور راشد خان نے 4،4 وکٹیں حاصل کیں، نوین الحق کو شاندار بائولنگ کروانے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارت نے آسٹریلیا کو 24 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی، اس سے قبل انگلینڈ اور جنوبی افریقہ پہلے ہی سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرچکے ہیں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں
نیویارک (این این آئی)عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف ) نے تخمینہ لگایا ہے کہ رواں سال تارکین وطن کی ترسیلاتِ زر ہدرف سے زائد رہیں گی تاہم آئندہ مالی سال میں ترسیلاتِ زر کا حجم رواں مالی سال سے کم رہے گا۔آئی ایم ایف کے تخمینہ جات کے مطابق رواں مالی سال ترسیلات زر پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کسی بھی مالی سال کیدوران سب سے زیادہ رہیں گی تاہم رواں مالی سال کے مقابلے میں آئندہ مالی سال اس میں کمی آئے گی۔آئی ایم ایف کے مطابق اس کے بعد ہر مالی سال ترسیلات زر میں بتدریج اضافہ ہوگا اور مالی سال 2029۔30 تک ترسیلات زر بڑھ کر38 ارب48 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز پر پہنچ جائیں گیـآئی ایم ایف کی اسٹاف رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے مقابلے آئندہ مالی سال ترسیلات زرمیں کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے تاہم آئی ایم ایف نیرواں مالی سال ترسیلات زرحکومتی ہدف سے زیادہ رہنیکی توقع ظاہر کی ہےـآئی ایم ایف کے مطابق آئندہ مالی سال ترسیلات زر 35 ارب 76 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز اور رواں مالی سال ترسیلات زر 36 ارب 20کروڑ 10لاکھ ڈالرز رہنے کا تخمینہ ہے۔رواں مالی سال کے لیے ترسیلات زرکاحکومتی مقررہ ہدف30 ارب27کروڑ 80 لاکھ ڈالرز ہے جبکہ گذشتہ مالی سال ترسیلات زر کاح جم 30 ارب25 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز رہا تھا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے10 ماہ جولائی2024 سے لے کر اپریل2025 کے دوران ترسیلات زر 31 ارب 20 کروڑ ڈالرز رہیں جبکہ گذشتہ مالی سال اسی مدت میں ترسیلات زر کاحجم23 ارب90 کروڑ ڈالرز تھا،اس طرح یعنی رواں مالی سال کے پہلے10 مہینوں میں ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر 30 اعشاریہ 9 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیاـ


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved