لاہور( این این آئی)پاکستان نے رواں سال 2024 کے پہلے 5 ماہ کے دوران ایک کروڑ 30 لاکھ سے زیادہ موبائل فونز تیار جبکہ 76 لاکھ سے زائد برآمد کیے مقامی موبائل مینوفیکچرنگ اور اسمبلنگ پلانٹس نے جنوری تا مئی ایک کروڑ 30لاکھ سے زائد موبائل سیٹ تیار کیے جن میں سے 76 لاکھ موبائل فونز ایکسپورٹ کیے گئے ۔
گزشتہ ماہ مئی میں مقامی طور پر 20 لاکھ 23 ہزار موبائل ہینڈ سیٹس تیار اور اسمبل کیے گئے اورتجارتی طور پر 1 لاکھ سے زائد موبائل سیٹ برآمدکیے گئے۔مقامی سطح پر تیار ہونے والے موبائل ہینڈ سیٹس میں 4.98 ملین 2G موبائلز اور 8.1 ملین اسمارٹ فونز شامل ہیں۔