امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

جہانگیر ترین نے استحکام پاکستان پارٹی کے باضابطہ قیام کا اعلان کر دیا

لاہور( این این آئی) سینئر سیاستدان جہانگیر خان ترین نے نئی سیاسی جماعت ’’ استحکام پاکستان ‘‘ پارٹی کے قیام کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا مقصد بڑا واضح ہے کہ پاکستان کو ترقی کے راستے پر گامزن کیا جائے ،

ہماری سیاست کو ایک نئی سمت کی ضرورت ہے ،جمہوری نظام تب ہی مضبوط ہو سکتا ہے جب حکومت اور اپوزیشن دنوں اپنی آئینی ذمہ داریوں کو سمجھیں ،حکومت اور اپوزیشن سیاست ملک گورننس کا حصہ ہیں ، آنے والے دنوں میں اور بہت سے لوگ ہماری جماعت میں شامل ہوں گے اور ہم عام انتخابات میں بہتر سے بہترین نتائج دینے کی کوشش کریں گے ،9مئی کے واقعات نے سیاست کوتبدیل کر کے رکھ دیا ،

اگر 9مئی کے واقعات کے منصوبہ سازوں اور شر پسندوں کوانجام تک نہ پہنچایا گیا تو پھر سیاسی مخالفین کے گھروں پر حملوں کو بھی قابل قبول سمجھا جائے گا اور یہ ہم کبھی نہیں ہونے دیں گے،پی ٹی آئی نے جو نعرے لگائے ان میں سے کچھ بھی حاصل نہ کیا جا سکا اور معاملات بگڑنے کی طرف چلے گئے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی قیادت میں نئی سیاسی جماعت ’’ استحکام پاکستان ‘‘ پارٹی کے قیام کے اعلان کے موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر سابق سینئر صوبائی وزیر عبد العلیم خان ،عمران اسماعیل ،فواد چوہدری ،سردار تنویر الیاس ،عامر کیانی ، فردوس عاشق اعوان، علی زیدی، ملک نعمان لنگڑیال، اسحاق خاکوانی، عون چوہدری، سعید اکبر نوانی، شعیب صدیقی اور دیگر بھی موجود تھے ۔جہانگیر خان ترین نے کہا کہ ہم نئی سیاسی پارٹی ’’استحکام پاکستان ‘‘پارٹی کی بنیاد رکھنے جارہے ہیں۔ ہمارا ملک نازک دور سے گزر رہا ہے ، سوال یہ ہے کہ ہمیں نئی جماعت بنانے کی ضرورت کیوں پیش آئی ،

میرا سیاست میں آنے سے لے کر اب تک ایک ہی مقصد رہا ہے کہ ملک کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالوں ، اس طویل سفر میں مجھے بہت سارے لوگوں کو ملنے اور ان کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا ان کے تجربے اور سیاسی بصیرت سے بہت کچھ سیکھا ، میں ایک روایتی سیاستدان نہیں تھا، میں سیاست میں تاخیر سے آیا اور کسی مقصد کی وجہ سے آیا ، اسی جذبے کے تحت تحریک انصاف میں شامل ہوا ،مجھے یقین تھاکہ اس پلیٹ فارم سے ہم وہ تمام اصلاحات لانے میں کامیاب ہو جائیں گے جو پاکستان کی ضرورت تھیںاور ہیں اس لئے تحریک انصاف کو مضبوط سیاسی قوت بنانے کے لئے دن رات محنت کی،

ہمارے سب دوست اسی جدوجہد کا حصہ تھے، دہم سب نے ن رات محنت کی ، 2013کے انتخابات کے بعد پارٹی کے اندر ایک نیا جوش اور جذبہ پیدا کیا ، آنے والے دنوں میں ایسے کئی حقائق سامنے آ جائیں گے جن سے سب کو علم ہوگا ہم نے پارٹی کو مستحکم کرنے کے لئے کس حد تک محنت کی ۔ ہم نے اس بات کو یقینی بنایا کہ تحریک انصاف ایک ایسی بھرپور سیاسی قوت ہو جو نہ صرف جیتے بلکہ اس پوزیشن میں ہو کہ اصلاحات لانے کا آغاز کر سکے ۔ پاکستان میںاصلاحات لانا ہمارا بنیادی اصول تھا اس کے لئے سب نے جدوجہد کی لیکن بد قسمتی سے ایسا نہ ہو سکا ۔

معاملات ویسے نہ چل سکے جیسا ہم چل چاہتے تھے اور لوگ مایوس ہو کر بد دل ہونا شروع ہو گئے ، منشور کچھ اور تھا ، ہم نے معیشت کو درست کرنا تھا ،دنیا کے دیگر ممالک سے تعلقات ٹھیک کرنا تھا اور سب سے بڑھ کر احتساب کرنا تھا اور انہی نعروں پر پی ٹی آئی وجود پر آئی تھی اورانہی نعروں پر عوام نے اسے ووٹ دئیے تھیلیکن یہ سب کچھ نہ ہو سکا اور معاملات بگڑنے کی طرف چلے گئے ۔9مئی کے واقعات نے سیاست کوتبدیل کر کے رکھ دیا ، اگر ہم نے 9مئی کے منصوبہ سازوں اور شر پسندوں کوانجام تک نہ پہنچایا تو پھر سیاسی مخالفین کے گھروں پر حملوں کو قابل قبول سمجھا جائے گا لیکن ہم کبھی یہ نہیں ہونے دیں گے،نو مئی کو شر پسند ہماری عزیز فوج کے افسران کے گھروں میں گھسے ،عظیم فائٹر پائلٹ ایم ایم عالم کے جہاز کو نذر آتش کر دیا گیا ، یہ معاملہ ایک ہجوم ، عسکری وسرکاری تنصیبات پر حملہ کرنے کا نہیں ہے بلکہ ایک ایسی مثال قائم کرنا ہے کہ کوئی کسی کے گھر پر بھی حملہ کر دے ، ہمارے خاندانوں کو ہراساں کرے ،کوئی بھی معاشرہ اس بات کی اجازت نہیں دے سکتا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved