لاہور (این این آئی)صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے))پنجاب نے صوبے میں رواں سال مون سون بارشیں 35 فیصد تک زیادہ ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پی ڈی ایم اے پنجاب نے مون سون بارشوں سے متعلق الرٹ جاری کرتے ہوئے صوبے بھر کی انتظامیہ کو مراسلہ جاری کردیا۔
ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی)پی ڈی ایم کے مطابق جولائی کے پہلے ہفتے میں 15 سے 15 ملی میٹر، دوسرے ہفتے میں 25سے 35 ملی میٹر بارشیں متوقع ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگلے ماہ کے تیسرے ہفتے بالائی پنجاب اور جنوبی پنجاب میں 15 سے 25 ملی میٹر بارش ہو سکتی ہے، چوتھے ہفتے میں 50 سے 70 ملی میٹر بارشوں کی پیشگوئی ہے، جولائی میں مون سون بارشوں سے اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے۔پی ڈی ایم اے نے ہدایت کی کہ ضلعی انتظامیہ مون سون بارشوں سے قبل تمام تر حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائے۔