لاہور( این این آئی)امیر جمعیت علما ئے اسلام(ف) سٹی لاہور محمد افضل خان،جنرل سیکرٹری حافظ عرفان شجاع بٹ،سالا رمولانا محمد عمیر مہمند، ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا عبد الودود شاہد،صدر لائرز فورم لاہور محمدہاشم تہامی ایڈووکیٹ،صدر لائرز فورم سٹی لاہورفیضان شجاع بٹ ایڈووکیٹ،ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات قاری منظور الحسن چترالی نے اپنے مشترکہ بیان میں تیسرے پاک چین مشترکہ اجلاس سے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کے تاریخ ساز خطاب کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاہے کہ سی پیک روڈ اینڈ بیلٹ منصوبے کا تصور قائد جمعیت نے دیا تھا اس منصوبے کو خاک میں ملانے کے لیے امریکہ نے پھر پور کوشش کی اور اس کے لیے عمران خان کی سابق حکومت کو عالمی اسٹیبلشمنٹ کے طرف سے ہدف دیا گیا تھا کہ سی پیک کو چلنے نہیں دینا اس قسم کے منصوبوں کی تکمیل سے ترقی کا سفر کوئی روک نہیں سکے گا اس حوالے سے مولانا فضل الرحمن اور چینی رہنما خراج تحسین کے مستحق ہیں۔
