الجیرز(این این آئی)شاور کے دوران بجلی کے جھٹکے نے الجزائر کی خاتون ایتھلیٹ وسام اسغید کی زندگی ختم کردی۔ میڈیارپورٹس کے مطابق الجزائر کی ابھرتی ہوئی کراٹے چیمپئن جن کا تعلق الشباب سپورٹس کلب ۔ بابا احسن سے تھا کی اچانک موت نے ملک بھر کو غمزدہ کردیا۔ الجزائر کا کراٹے کے کھیل سے تعلق رکھنے والا خاندان ایک بہترین کراٹے ایتھلیٹ کے انتقال کی خبر سے ہل کر رہ گیا۔
الجزائر کراٹے فیڈریشن کے سربراہ یاسین قوری نے فیڈریشن کے فیس بک پیج پر ایک پوسٹ میں مرحومہ کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ وسام ایسغد کی عمر صرف 17 برس تھی۔واضح رہے مرحومہ ہیروئین الجزائر کے دارالحکومت میں ہائی سکول آف شہید عمار سوس – بابا حسن میں بکلوریٹ امتحانات پاس کرنے کی تیاری کر رہی تھیں۔