امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

چینی سائنسدانوں نے ذیابیطس کا علاج ڈھونڈ نکالا

بیجنگ(این این آئی) چینی محققین نے حال ہی میں دعویٰ کیا ہے کہ انھوں نے ذیابیطس ٹائپ 2 کا علاج دریافت کر لیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چینی سائنسدانوں نے 2021 میں 59 سالہ شخص پر سیل ٹرانسپلانٹ انجام دیا تھا جس کے بعد سے مریض نے 33 ماہ سے ذیابیطس کی کوئی دوا استعمال نہیں کی۔

علاج میں چینی سائنسدانوں نے مصنوعی خلیات تیار کیے جو ان خلیات کے ساتھ مماثلت رکھتے تھے جو لبلبے میں موجود ہوتے ہیں اور انسولین کی پیداوار اور خون میں شوگر کے انتظام کے ذمہ دار ہوتے ہیں۔مریض، جسے 25 سال سے ذیابیطس تھا، میں انسولین پیدا کرنے والے یہ خلیات جنہیں Islets کہا جاتا ہے بالکل ناکارہ ہوگئے تھے جس کیوجہ سے مریض مکمل انسولین انجیکشن پر منحصر تھا اور ذیابیطس کوما میں جاسکتا تھا۔

ٹیم نے کیمیکل کے مرکبات کی مدد سے اسٹیم سیلز کو مختلف ٹشوز کی اقسام میں تبدیل کیا بشمول لبلبے کے خلیات کے بھی اور پھر لیبارٹری میں تیار کیے گئے ان خلیوں کو جو کہ انسانی خلیوں سے مماثلت رکھتے تھے، مریض کے جسم میں داخل کیا۔ انسولین پیدا کرنے والے خلیے جو بالکل ناکارہ ہوچکے تھے، ان کی جگہ مصنوعی خلیوں نے لے لی اور اس طرح مریض ایک بار پھر انسولین پیدا کرنے کے قابل ہوگیا۔محقق اور پروفیسر، ٹموتھی کیفر کا کہنا تھا کہ یہ تجربہ ذیابیطس کے لیے سیل تھراپی کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت ہے۔ رپورٹ کے مصنف ڈاکٹر ین ہاؤ نے کہا کہ ہماری ٹیکنالوجی ذیابیطس کے علاج میں ایک انقلاب کی حیثیت رکھتی ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved