امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

سوناکشی کا مسلمان دوست سے شادی کا اعلان، سنہا خاندان میں پھوٹ پڑ گئی

ممبئی (این این آئی)بالی وڈ اداکارہ سوناکشی سنہا کی جانب سے اداکار دوست ظہیر اقبال سے شادی کے اعلان کے بعد سنہا خاندان میں پھوٹ پڑگئی۔گزشتہ دنوں سوناکشی سنہا نے اپنے دوست ظہیر اقبال سے شادی کا اعلان کیا۔ دونوں 23 جون کو ممبئی میں رشتہ اذدواج میں منسلک ہوجائیں گے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوناکشی کی دوست ظہیر سے شادی کی خبروں کے بعد سنہا خاندان میں پھوٹ پڑ گئی۔بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سنہا خاندان کا کوئی فرد شادی کی تقریبات میں شریک نہیں ہوگا۔رپورٹس کے مطابق سوناکشی سنہا نے حال ہی میں بیچلر پارٹی دی تھی جس میں ان کے گھر سے کسی فرد نے شرکت نہیں کی۔وہیں دوسری جانب سوناکشی سنہا کی والدہ پونم سنہا اور بھائی نے اداکارہ کو انسٹاگرام پر ان فالو کردیا جس کے بعد میڈیا میں سنہا خاندان میں شادی کے حوالے سے اختلافات کی خبریں گرم ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں بالی وڈکے سینیئر اداکار و سیاستدان شتروگن سنہا نے بیٹی سوناکشی کی شادی کی خبروں پر لاعلمی کا اظہار کیا تھا۔انہوں نے کہا تھا کہ میں نے بیٹی کی شادی کے منصوبوں کے حوالے سے کسی سے کوئی بات نہیں کی، مجھ سے میرے قریبی لوگ پوچھ رہے ہیں کہ میں بیٹی کی شادی سے کیوں واقف نہیں ہوں جبکہ میڈیا بھی اس سے واقف ہے، ان کیلئے میں صرف اتنا کہہ سکتا ہوں، آج کل کے بچے شادی کیلئے ماں باپ سے رضامندی نہیں لیتے صرف آگاہ کرتے ہیں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved