امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

نمک کے زیادہ استعمال سے ذہنی بیماریاں ہونے کا انکشاف

اسلام آباد (این این آئی)ایک ریسرچ سے معلوم ہوا ہے کہ نمک کا زیادہ استعمال ذہنی بیماریاں بھی دے سکتا ہے۔تحقیقی جریدے ’برٹش فارماکولوجیکل سوسائٹی‘ میں شائع تحقیق کے مطابق جاپانی ماہرین کی جانب سے کی جانے والی ایک تازہ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ نمک کا زیادہ استعمال نہ صرف ہائی بلڈ پریشر بلکہ ذہنی بیماریوں کا سبب بھی بن سکتا ہے۔

ماہرین نے نمک کے زیادہ استعمال کے دماغ اور انسانی اعصاب پر پڑنے والے منفی اثرات جانچنے کے لیے چوہوں پر تحقیق کی اور چوہوں کو 12 ہفتوں تک زیادہ نمک والا پانی اور خوراک دی گئی۔بعد ازاں ماہرین نے تمام چوہوں کے اعصاب، جسمانی اور دماغی حالت کا جائزہ لیا اور معلوم کرنے کی کوشش کی کہ زیادہ نمک استعمال کرنے سے کون سے کیمیکل یا پروٹین بڑھ جاتے ہیں جو بیماریوں اور مسائل کا سبب بنتے ہیں۔

ماہرین نے دیکھا کہ زیادہ نمک استعمال کرنے سے جذبات اور یادداشت کو کنٹرول کرنے والے پروٹین ’تاو?‘ کی مقدار بڑھ جاتی ہے، جس سے ’ڈیمینشیا یاالزائمر ہونے کے امکانات بڑھ سکتے ہیں۔علاوہ ازیں ماہرین نے نوٹ کیا کہ زیادہ نمک کے استعمال سے چوہوں کے دماغ میں (enzyme CaMKII ) نامی کیلشیم پروٹین میں بھی نمایاں کمی ہوجاتی ہے، یہ پروٹین دماغ میں لہروں یا وہاں موجود نسوں کے درمیان سگنلز بھیجنے کا کام کرتا ہے۔

اسی طرح ماہرین نے نوٹ کیا کہ زیادہ نمک کے استعمال سے چوہوں کے دماغ میں (PSD95) نامی پروٹین میں تبدیلیاں آئیں اور یہ پروٹین دماغ میں موجود سیلز کے درمیان روابط کا کام کرتا ہے۔اسی طرح ماہرین نے زیادہ نمک کے استعمال سے چوہوں کے اعصاب پر پڑنے والے اثرات کا بھی جائزہ لیا۔ماہرین نے نوٹ کیا کہ زیادہ نمک استعمال کرنے سے چوہوں کے اعصابی نظام کے دو اہم ہارمونز (angiotensin II) اور (prostaglandin e2) اور ان کے جزوی ہارمونز میں بھی تبدیلیاں ہو رہی ہیں جو ہائی بلڈ پریشر کا سبب بن رہی ہیں۔مذکورہ دونوں ہارمونز اور ان کے جزوی ہارمونز انسان کے نسوں میں خون کی روانی کو بہتر اور معیاری بنا کر اسے دل اور دماغ سمیت جسم کے دیگر حصوں تک پہنچانے کا کام کرتے ہیں جب کہ اس میں سے ایک ہارمون چوٹ لگنے یا خون بہنے کی صورت میں خون کو روکنے میں بھی مددگار ہوتا ہے۔

ماہرین نے بتایا کہ زیادہ نمک کے استعمال سے چوہوں کے اعصابی اور دماغی نظام کے متعدد پروٹینز اور ہارمونز میں نمایاں تبدیلیاں دیکھی گئیں جو کہ ہائی بلڈ پریشر اور دماغی بیماریوں کا سبب بن سکتے ہیں۔ماہرین کے مطابق زیادہ نمک استعمال کرنے سے نہ صرف ہائی بلڈ پریشر بلکہ ذہن کے غیر فعال ہونے یا ڈیمینشیا اور الزائمر جیسی بیماریاں ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ماہرین کے مطابق عام طور پر ہر انسان کو یومیہ زیادہ سے زیادہ 4 گرام نمک کھانا چاہئے تاہم آج کل کے دور میں بار بی کیو اور فاسٹ فوڈز کی وجہ سے انسانوں میں نمک کا یومیہ استعمال 15 سے 20 گرام تک جا پہنچا ہے جو کہ مطلوبہ مقدار سے 5 گنا زیادہ ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved