امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

بھارت سے شکست کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں، توقعات پر پورا نہ اترنے کا افسوس ہے، عماد وسیم

فلوریڈا (این این آئی)قومی ٹیم کے آل رانڈر عماد وسیم نے کہا ہے کہ بھارت سے شکست کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں، بھارت سے میچ ختم کرنا میری ذمہ داری تھی جو میں نہیں کرسکا، جس کا افسوس مجھے ہے اور ہمیشہ رہے گا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عماد وسیم نے بھارت سے شکست کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمارا گیم پلان یہی تھا کہ میچ کو آخر تک لے کر جانا ہے کیوں کہ وکٹ بیٹنگ کے لیے سازگار نہیں تھی،

بدقسمتی سے میں اپنے پلان پر عملدرآمد نہیں کرواسکا، بھارت نے بہت اچھی بالنگ کی اور ہمیں زیادہ کھل کر کھیلنے کا موقع نہیں دیا۔امریکا اور بھارت سے شکست پر انہوں نے کہا کہ یہ کسی بھی ایک یا دو کھلاڑیوں کا کام نہیں ہوتا، جو بھی ہوتا ہے ٹیم ورک کے نتیجے میں ہوتا ہے، بھارت سے شکست کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں، بھارت سے میچ ختم کرنا میری ذمہ داری تھی جو میں نہیں کرسکا، جس کا افسوس مجھے ہے اور ہمیشہ رہے گا۔

ریٹائرمنٹ سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آئرلینڈ سے ہمارا آخری میچ ہے، اس کے بعد جو بھی کروں گا، سوچ سمجھ کر فیصلہ کروں گا۔ انہوں نے کہاکہ چیئرمین پی سی بی بھی ٹیم سے متعلق کچھ فیصلے کریں گے۔عماد وسیم نے کہا کہ جس طرح وائٹ بال کرکٹ کھیلنی چاہیے پاکستان کو بھی ویسی کرکٹ کھیلنے چاہیے اور جس طرح دنیا کی باقی ٹیمیں کرکٹ کھیل رہی ہیں، ہمیں بھی ویسی کرکٹ کھیلنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی غلطیوں کو دیکھنا ہوگا کہ ہم سے کیا غلطیاں ہوئیں اور ان پر قابو پانے کی ضرورت ہے، بیٹنگ، بالنگ اور فیلڈنگ کو مزید بہتر کرنا ہوگا، ٹی20 میں کچھ بھی ہوسکتا ہے لیکن ہمیں امریکا سے میچ نہیں ہارنا چاہیے تھا اور بھارت کے خلاف ہم جیتی ہوئی بازی ہارگئے، ان سب چیزوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔قومی ٹیم کے آل رائونڈرنے کہا کہ پاکستان کرکٹ اس طرح کبھی باہر نہیں ہوئی، جتنا قوم کو ہماری کارکردگی پر افسوس ہے اس سے زیادہ ہمیں اس کا بات اندازہ ہے، کیوں کہ ہم پروفیشنل کرکٹرز ہیں اور یہ ہمارا کام ہے، لیکن جب آپ گرتے ہیں تو اس کے بات اٹھ کر کس طرح کا رد عمل دیتے ہیں،

وہ زیادہ اہم ہے۔ٹی 20 ورلڈکپ میں بدترین کارکردگی کے بعد چیئرمین پی سی بی کی جانب سے ٹیم میں سرجری سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مجھے اس بات کا بالکل بھی علم نہیں ہے، لیکن چیئرمین نے ایسا کہا ہے تو اس حوالے سے وہ جو بھی کریں گے، ہمیں وہ تسلیم کرنا ہوگا۔بھارت کے خلاف میچ کے دوران ان فٹ ہونے سے متعلق سوال پر عماد وسیم نے کہا کہ ایسی کوئی بات نہیں، میں مکمل فٹ تھا، میڈیکل پینل نے مجھے 100 فیصد فٹ قرار دیا تھا، جب ہم میچ ہارتے ہیں تو لوگ بہت سی باتیں کرتے ہیں، لیکن میڈیا میں گردش کرنے والی بہت سی باتوں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں
نیویارک (این این آئی)عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف ) نے تخمینہ لگایا ہے کہ رواں سال تارکین وطن کی ترسیلاتِ زر ہدرف سے زائد رہیں گی تاہم آئندہ مالی سال میں ترسیلاتِ زر کا حجم رواں مالی سال سے کم رہے گا۔آئی ایم ایف کے تخمینہ جات کے مطابق رواں مالی سال ترسیلات زر پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کسی بھی مالی سال کیدوران سب سے زیادہ رہیں گی تاہم رواں مالی سال کے مقابلے میں آئندہ مالی سال اس میں کمی آئے گی۔آئی ایم ایف کے مطابق اس کے بعد ہر مالی سال ترسیلات زر میں بتدریج اضافہ ہوگا اور مالی سال 2029۔30 تک ترسیلات زر بڑھ کر38 ارب48 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز پر پہنچ جائیں گیـآئی ایم ایف کی اسٹاف رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے مقابلے آئندہ مالی سال ترسیلات زرمیں کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے تاہم آئی ایم ایف نیرواں مالی سال ترسیلات زرحکومتی ہدف سے زیادہ رہنیکی توقع ظاہر کی ہےـآئی ایم ایف کے مطابق آئندہ مالی سال ترسیلات زر 35 ارب 76 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز اور رواں مالی سال ترسیلات زر 36 ارب 20کروڑ 10لاکھ ڈالرز رہنے کا تخمینہ ہے۔رواں مالی سال کے لیے ترسیلات زرکاحکومتی مقررہ ہدف30 ارب27کروڑ 80 لاکھ ڈالرز ہے جبکہ گذشتہ مالی سال ترسیلات زر کاح جم 30 ارب25 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز رہا تھا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے10 ماہ جولائی2024 سے لے کر اپریل2025 کے دوران ترسیلات زر 31 ارب 20 کروڑ ڈالرز رہیں جبکہ گذشتہ مالی سال اسی مدت میں ترسیلات زر کاحجم23 ارب90 کروڑ ڈالرز تھا،اس طرح یعنی رواں مالی سال کے پہلے10 مہینوں میں ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر 30 اعشاریہ 9 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیاـ


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved