امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

سانگھڑ ،کھیت میں گھسنے پر بااثر افراد کے ہاتھوں زخمی ہونے والے اونٹ کو مصنوعی ٹانگ لگانے کا فیصلہ

کراچی (این این آئی) سندھ کے علاقے ضلع سانگھڑ میں کھیت میں گھسنے پر بااثر افراد کے ہاتھوں زخمی ہونے والے اونٹ کو مصنوعی ٹانگ لگانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔پیپلز پارٹی کی رہنمافریال تالپورکی ہدایت پر زخمی اونٹ کو کراچی کے اینیمل شیلٹر پہنچادیا گیا ہے، اینیمل ویلفیئر کمیٹی کے ارکان اور رہنما پیپلز پارٹی جام شبیر اور سمیتا سید نے زخمی اونٹنی کو اپنی نگرانی میں کراچی پہنچایا۔پ

یپلز پارٹی کے رہنما کے مطابق اینیمل شیلٹر کے ڈاکٹرز کی ٹیم نے زخمی اونٹ کا علاج شروع کردیا ہے، فریال تالپور کے احکامات پر زخمی اونٹ کو سانگھڑ سے لے کر آئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ زخمی اونٹ کامکمل علاج کیا جائیگا اورمصنوعی پاں لگایا جائے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سندھ کے علاقے سانگھڑ میں بااثر افراد نے اونٹ کی ٹانگ کاٹ دی تاہم پولیس نے سب کچھ جانتے ہوئے بھی بااثر وڈیرے کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے بجائے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔بعد ازاں وزیرا علی سندھ مراد علی شاہ نے معاملے کا نوٹس لے لیا جب کہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے 5 افراد کو حراست میں لے لیا تھا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved