امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

جی سیون کا یوکرین کو 50 ارب ڈالر فراہم کرنے کیلئے منجمد روسی اثاثے استعمال کرنے پر اتفاق

روم(این این آئی)ترقی یافتہ معیشتوں پر مشتمل گروپ جی سیون نے روسی افواج سے لڑنے میں مدد کے لیے یوکرین کو 50 ارب ڈالر کی خطیر رقم فراہم کرنے کی غرض سے منجمد روسی اثاثے استعمال کرنے پر اتفاق کیا ہے۔بی بی سی کے مطابق اٹلی کے جنوبی شہر پگلیا میں جی سیون سربراہی اجلاس کے موقع پر امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ یہ اقدام روس کے لیے ایک اور یاد دہانی ہے کہ ہم روس کے ساتھ جنگ جیتنے تک یوکرین کی حمایت سے پیچھے نہیں ہٹ رہے اورنہ ہی روسی صدر ولادیمیر پیوٹن ہمیں تقسیم کر سکتے ہیں ۔

رپورٹ کے مطابق یہ رقم رواں سال کے آخر تک بھی یوکرین کو موصول ہونے کی توقع نہیں ہے لیکن اسے یوکرین کی جنگی کوششوں اور معیشت کو سہارا دینے کے لیے ایک طویل مدتی حل کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔اٹلی میں جی سیون سربراہی اجلاس کے موقع پر یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی اور امریکی صدر جو بائیڈن نے یوکرین اور امر یکا کے درمیان 10 سالہ سکیورٹی معاہدے پر دستخط بھی کئے ۔2022 میں روس کے یوکرین پر حملے کے بعد یورپی یونین کے ساتھ اشتراک سے جی سیون کی طرف سے روس کے تقریبا 325 بلین ڈالر کے اثاثوں کو منجمد کر دیا گیا تھا۔

روس کے مرکزی بینک کے منجمد اثاثوں میں سے زیادہ تر بیلجیم میں رکھے گئے ہیں۔ان اثاثوں پر سالانہ تقریبا 3 بلین ڈالر سود حاصل ہو رہا ہے۔ جی سیون کے منصوبے کے مطابق یہ 3 بلین ڈالر یوکرین کے لیے 50 بلین ڈالر کے قرض پر سالانہ سود کی ادائیگی کے لیے استعمال کیے جائیں گے لیکن بین الاقوامی قانون کے تحت ممالک روس سے ان اثاثوں کو ضبط کر کے یوکرین کو نہیں دے سکتے۔یوکرینی صدر نے اپنے امریکی اور دیگر اتحادیوں کی غیر متزلزل حمایت کا شکریہ ادا کیا۔ جی سیون کے رکن ممالک میں امریکا ، برطانیہ فرانس ، کینیڈا ، جرمنی، اٹلی اور جاپان شامل ہیں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved