امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

کراچی میں دودھ کی قیمت میں 20 روپے اضافہ

کراچی (این این آئی)کراچی میں دودھ کی فی لیٹر قیمت میں 20 روپے اضافہ کردیا گیا۔کمشنر کراچی سید حسن نقوی سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق دودھ کی فی لیٹر قیمت میں 20 روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے،نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ اضافے کے بعد دودھ کی فی لیٹر قیمت 220 روپے ہوگئی ہے۔نئی سرکاری قیمت فارمرز ایسوسی ایشن، ہول سیلرز ایسوسی ایشن اور ریٹیلرز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کی رضامندی سے مقرر کی گئی ہے۔

صارفین کے نمائندے بھی اس موقع پر موجود تھے۔کمشنر نے قیمت میں اضافہ اس یقین دہانی سے مشروط کیا ہے کہ دودھ ہر قسم کی ملاوٹ سے پاک ہوگا۔اس سے قبل کمشنر کراچی کی صدارت میں ڈپٹی کمشنرز، فارمرز ہول سیلرز اور ریٹیلرز صارفین کے نمائندوں کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس کو یقین دلایا گیا کہ دودھ کی ہر طرح کی ملاوٹ کے خلاف خود مہم چلائیں گے اور کنزیومرز کو معیاری دودھ کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے، کوئی خلاف ورزی کرے گا اس کو روکیں گے یا انتظامیہ کو اس کی نشاندہی کریں گے اور اس کے خلاف کارروائی میں انتظامیہ کی معاونت کریں گے۔دودھ کی ایسوسی ایشنز کے نمائندوں نے تمام شرائط پر عملدرآمد کے لیے تحریری طور پر یقین دہانی کرائی۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved