امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے فی لیٹر کمی کا امکان

اسلام آباد (این این آئی)حکومت کی جانب سے عالمی منڈی میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی متوقع ہے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق 15 جون کو قیمتوں جائزے میں پیٹرول تقریباً 9 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کمی کی توقع ہے۔واضح رہے کہ اس وقت پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 268 روپے 36 پیسے اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 270 روپے 22 پیسے ہو گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ 2 ہفتوں میں عالمی مارکیٹ میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب 3.75 ڈالر اور 2.7 ڈالر فی بیرل کمی ہوئی ہے۔اس سے قبل پندرہ روز کے دوران تقریباً 12 ڈالر فی بیرل جبکہ اس سے گزشتہ پندرہ روز کے دوران 8 ڈالر فی بیرل کی تنزلی ہوئی تھی۔پیٹرول کی قیمت تقریباً 94 ڈالر فی بیرل سے کم ہو کر 90 ڈالر فی بیرل پر آ گئی تھی جبکہ ڈیزل کی قیمت 98 ڈالر فی بیرل سے گر کر 95 ڈالر پر آ گئی ہے،

پیٹرول پر درآمدی پریمیم پچھلے پندرہ روز کے دوران 9.70 ڈالر سے کم ہو کر 9.50 ڈالر فی بیرل ہو گیا ہے، دوسری جانب روپے کی قدر بھی مستحکم رہی۔ان لینڈ فریٹ ایکوئیلائزیشن مارجن (آئی ایف ای ایم) سمیت حتمی حسابات پر منحصر ہے، پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کمی متوقع ہے۔حتمی قیمت میں پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی شامل ہوگا، جس کے لیے حکومت نے پہلے ہی پیٹرول اور ڈیزل دونوں پر قانون کے تحت 60 روپے فی لیٹر کی زیادہ سے زیادہ قابل اجازت حد حاصل کر لی ہے۔

حکومت نے 31 مارچ کو ختم ہونے والے مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران اس مد میں 720 ارب روپے کی رقم حاصل کی۔حکومت نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ کیے گئے وعدوں کے تحت رواں مالی سال کے دوران پیٹرول لیوی کی مد میں 869 ارب روپے جمع کرنے کا بجٹ ہدف مقرر کیا تھا، جسے اب نظر ثانی کے بعد 960 ارب روپے کر دیا گیا ہے۔اس وقت، حکومت پٹرول اور ڈیزل دونوں پر تقریباً 80 روپے فی لیٹر ٹیکس وصول کر رہی ہے، جس میں تقریباً 19 سے 20 روپے فی لیٹر کسٹم ڈیوٹی بھی شامل ہے، تاہم تمام پیٹرولیم مصنوعات پر جنرل سیلز ٹیکس صفر ہے،پٹرول اور ڈیزل کی ماہانہ فروخت تقریباً 7 لاکھ سے 8 لاکھ ٹن فی مہینہ ہے جبکہ مٹی کے تیل کی ماہانہ طلب صرف 10 ہزار ٹن ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں
نیویارک (این این آئی)عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف ) نے تخمینہ لگایا ہے کہ رواں سال تارکین وطن کی ترسیلاتِ زر ہدرف سے زائد رہیں گی تاہم آئندہ مالی سال میں ترسیلاتِ زر کا حجم رواں مالی سال سے کم رہے گا۔آئی ایم ایف کے تخمینہ جات کے مطابق رواں مالی سال ترسیلات زر پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کسی بھی مالی سال کیدوران سب سے زیادہ رہیں گی تاہم رواں مالی سال کے مقابلے میں آئندہ مالی سال اس میں کمی آئے گی۔آئی ایم ایف کے مطابق اس کے بعد ہر مالی سال ترسیلات زر میں بتدریج اضافہ ہوگا اور مالی سال 2029۔30 تک ترسیلات زر بڑھ کر38 ارب48 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز پر پہنچ جائیں گیـآئی ایم ایف کی اسٹاف رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے مقابلے آئندہ مالی سال ترسیلات زرمیں کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے تاہم آئی ایم ایف نیرواں مالی سال ترسیلات زرحکومتی ہدف سے زیادہ رہنیکی توقع ظاہر کی ہےـآئی ایم ایف کے مطابق آئندہ مالی سال ترسیلات زر 35 ارب 76 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز اور رواں مالی سال ترسیلات زر 36 ارب 20کروڑ 10لاکھ ڈالرز رہنے کا تخمینہ ہے۔رواں مالی سال کے لیے ترسیلات زرکاحکومتی مقررہ ہدف30 ارب27کروڑ 80 لاکھ ڈالرز ہے جبکہ گذشتہ مالی سال ترسیلات زر کاح جم 30 ارب25 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز رہا تھا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے10 ماہ جولائی2024 سے لے کر اپریل2025 کے دوران ترسیلات زر 31 ارب 20 کروڑ ڈالرز رہیں جبکہ گذشتہ مالی سال اسی مدت میں ترسیلات زر کاحجم23 ارب90 کروڑ ڈالرز تھا،اس طرح یعنی رواں مالی سال کے پہلے10 مہینوں میں ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر 30 اعشاریہ 9 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیاـ


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved