امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

190ملین پائونڈز کیس،عمران خان لیگی رہنما کی کمرہ عدالت میں موجودگی پر برہم

راولپنڈی (این این آئی)راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پائونڈز ریفرنس کی سماعت کے دوران عمران خان مسلم لیگ (ن)کے رہنما دانیال چوہدری کی کمرہ عدالت میں موجودگی پر برہم ہوگئے۔ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد علی وڑائچ نے کی، سماعت کے دوران عمران خان، ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو جیل سے عدالت میں پیش کیا گیا،

پی ٹی آئی کے وکیل سلمان اکرم راجا، نیاز اللہ نیازی، علی ظفر، شعیب شاہین بھی عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔سماعت کے دوران سابق وزیر اعظم مسلم لیگ (ن)کے ممبر قومی اسمبلی دانیال چوہدری کی موجودگی پر برہم ہو گئے، انہوں نے سوال کیا کہ ہمارے ممبر قومی اسمبلی باہر بیٹھے ہیں، تم کیسے اندر آ گئے؟ عمران خان کی جانب سے غصہ کرنے پر بیرسٹر دانیال کمرہ عدالت سے واپس چلے گئے۔

بعد ازاں وکلا صفائی نے ایک گواہ پر جرح مکمل کرلی جس کے بعد عدالت نے کیس کی سماعت 21 جون تک ملتوی کردی۔عدالت نے آئندہ سماعت پر مزید 4 گواہان جرح کے لیے طلب کرلیے۔بعد ازاں راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں مسلم لیگ (ن)کے رہنما دانیال چوہدری نے میڈیا ٹاک کرتے ہوئے کہا کہ میں بطور وکیل جیل میں ٹرائل کی سماعت دیکھنے آیا تھا، یہاں دیکھا ان کو ہر قسم کی سہولیات دی جارہی ہیں،

پاکستان میں غریب عوام کو ریلیف دینے کے اقدامات کیے جارہے ہیں، شفاف ٹرائل کے ذریعے ان کے سارے کرتوت سامنے لائے جائیں گے۔انہوںنے کہاکہ جیل ٹرائل کو کا مشاہدہ کرنے کے لیے ہماری کسی نے ڈیوٹی نہیں لگائی ہے، ہم نے میاں نواز شریف کا ٹرائل بھی یہاں دیکھام حکومت نے بجٹ پیش کردیا ہے اس اچھے بجٹ کے ساتھ آگے بڑھیں گے، مہنگائی کم ہورہی ہے انشا اللہ مزید کم ہوگی۔واضح رہے کہ 190 ملین پانڈز ریفرنس میں مجموعی طور پر 30 گواہان کے بیانات ریکارڈ ہو چکے ہیں جبکہ 22 پر جرح مکمل کرلی گئی ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں
نیویارک (این این آئی)عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف ) نے تخمینہ لگایا ہے کہ رواں سال تارکین وطن کی ترسیلاتِ زر ہدرف سے زائد رہیں گی تاہم آئندہ مالی سال میں ترسیلاتِ زر کا حجم رواں مالی سال سے کم رہے گا۔آئی ایم ایف کے تخمینہ جات کے مطابق رواں مالی سال ترسیلات زر پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کسی بھی مالی سال کیدوران سب سے زیادہ رہیں گی تاہم رواں مالی سال کے مقابلے میں آئندہ مالی سال اس میں کمی آئے گی۔آئی ایم ایف کے مطابق اس کے بعد ہر مالی سال ترسیلات زر میں بتدریج اضافہ ہوگا اور مالی سال 2029۔30 تک ترسیلات زر بڑھ کر38 ارب48 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز پر پہنچ جائیں گیـآئی ایم ایف کی اسٹاف رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے مقابلے آئندہ مالی سال ترسیلات زرمیں کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے تاہم آئی ایم ایف نیرواں مالی سال ترسیلات زرحکومتی ہدف سے زیادہ رہنیکی توقع ظاہر کی ہےـآئی ایم ایف کے مطابق آئندہ مالی سال ترسیلات زر 35 ارب 76 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز اور رواں مالی سال ترسیلات زر 36 ارب 20کروڑ 10لاکھ ڈالرز رہنے کا تخمینہ ہے۔رواں مالی سال کے لیے ترسیلات زرکاحکومتی مقررہ ہدف30 ارب27کروڑ 80 لاکھ ڈالرز ہے جبکہ گذشتہ مالی سال ترسیلات زر کاح جم 30 ارب25 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز رہا تھا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے10 ماہ جولائی2024 سے لے کر اپریل2025 کے دوران ترسیلات زر 31 ارب 20 کروڑ ڈالرز رہیں جبکہ گذشتہ مالی سال اسی مدت میں ترسیلات زر کاحجم23 ارب90 کروڑ ڈالرز تھا،اس طرح یعنی رواں مالی سال کے پہلے10 مہینوں میں ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر 30 اعشاریہ 9 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیاـ


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved