مدینہ منورہ(این این آئی)دنیا بھرسے عازمین حج کی حرمین شریفین میں آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ کئی ممالک سے آنیوالے عازمین براہ راست مدینہ منورہ پہنچ رہے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کی وزارت حج وعمر نے اعلان کیا کہ 434,980 ہزار عازمین حج مدینہ منورہ پہنچے جہاں انہوں نے مسجد نبویﷺ اور روضہ رسول ﷺ پر حاضری دی۔
حج کی پہلی پرواز سے لے کر کل تک مدینہ منورہ کے پرنس محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر 271,562 عازمین حج پہنچے۔لینڈ امیگریشن سنٹر نے 81,194 عازمین حج کو موصول کیا۔ کئی ممالک سے عازمین مدینہ منورہ پہنچے ہیں۔انڈونیشیا کے عازمین کی تعداد سب سے زیادہ تھی۔ مدینہ منورہ پہنچنے والیانڈونیشی عازمین کی تعداد 89,876 ، بھارت کے 44,173 پاکستان کے 42,838 ، الجزائر کے 28,738 اور ایران سے 26,695 عازمین حج مدینہ منورہ پہنچے۔