امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

میری جان کو خطرہ ہے، سلمان خان

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان نے اپنی رہائش گاہ پر فائرنگ کے واقعے کے سلسلے میں پولیس کو بیان ریکارڈ کروا دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی پولیس کی کرائم برانچ کی چار رکنی ٹیم نے 4 جون کو سلمان خان اور اْن کے بھائی ارباز خان کا بیان ریکارڈ کرنے کے لیے اْن کے گھر کا دورہ کیا،

دونوں بھائیوں سے تقریباََ 5 گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی۔پولیس کے مطابق سلمان خان کا بیان تین گھنٹے ریکارڈ کیا گیا جبکہ ان کے بھائی ارباز خان سے دو گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی، مجموعی طور پر دونوں بھائیوں سے 150 سے زائد سوالات پوچھے گئے۔فائرنگ کے وقت سلمان خان کے والد سلیم خان بھی گھر پر ہی موجود تھے لیکن بڑھاپے کی وجہ سے ان کا بیان ریکارڈ نہیں کیا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ کرائم برانچ ضرورت پڑنے پر ان کا بیان بھی ریکارڈ کرے گی۔

سلمان خان نے اپنے بیان میں پولیس کو بتایا کہ وہ 14 اپریل کو فائرنگ کے واقعے کے وقت اپنی رہائش گاہ پر ہی موجود تھے، اْنہوں نے رات میں پارٹی کی تھی جس کی وجہ سے وہ دیر سے سوئے تھے۔اداکار نے کہا کہ جب ملزمان نے اْن کی رہائش گاہ پر فائرنگ کی تو بالکونی سے اْنہیں فائرنگ کی آواز آئی، وہ نیند سے بیدار ہوئے اور چیک کرنے کے لیے بالکونی میں گئے لیکن اْنہیں کوئی نظر نہیں آیا۔دبنگ اسٹار نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ فائرنگ کے واقعے کے بعد، اْنہیں احساس ہوگیا ہے کہ اْن کی جان کو خطرہ ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved