امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

وزیراعظم کا پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ سے اسلام آباد میں بین الاقوامی معیار کا ہیلتھ ٹاور تعمیر کرنے کا اعلان

اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ سے اسلام آباد میں بین الاقوامی معیار کا قائد اعظم ہیلتھ ٹاور تعمیر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے قومی وزارت صحت کے ماتحت لیبارٹریز کے معیار اور کارکردگی،ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان اوراسلام آباد کے ہسپتالوں کے لئے نئے طبی آلات اور ایمبو لینسز کی خریداری کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کروانے کی ہدایت کی ہے۔

بدھ کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وزارت قومی صحت کے امور سے متعلق اہم جائزہ اجلاس بدھ کووزیراعظم ہائوس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔اجلاس کے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ صحت کا شعبہ ایک انتہائی اہم اور حساس شعبہ جس کے ذمہ انسانی جانیں بچانے کا اہم فریضہ ہے۔وزیراعظم نے اسلام آباد میں بین الاقوامی معیار کا قائد اعظم ہیلتھ ٹاور تعمیر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ہیلتھ ٹاور کی پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت تعمیر کے حوالے سے فوری طور پر لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایت کی ۔

انہوں نے ہدایت کی کہ ہیلتھ ٹاور میں بہترین معیار کے ہسپتالوں کے علاوہ میڈیکل یونیورسٹی ، نرسنگ یونیورسٹی،جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ لیبارٹریز اور امراض کی تشخیص کے مراکز قائم کئے جائیں۔ وزیراعظم نے ملک میں پولیو کے نئے کیسز سامنے آنے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تمام ملکی وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے اور شراکت داروں کی مدد سے ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کو یقینی بنائیں گے ۔ وزیر اعظم نے قومی وزارت صحت کے زیر تحت لیبارٹریز کے معیار اور کارکردگی کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کروانے کی ہدایت کی۔

انہوں نے وزارت قومی صحت اور اس سے منسلک اداروں میں بہترین استعداد کے ہیلتھ پروفیشنلز کی تعیناتی کی ہدایت بھی کی۔وزیراعظم نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کروانے اور ڈرگ پرائیسنگ کو ڈریپ سے الگ کرنے کے حوالے سے لائحہ عمل ترتیب دینے کی ہدایت کی۔وزیراعظم نے اسلام آباد کے تمام سرکاری ہسپتالوں کا ہیومن ریسورس آڈٹ کروانے کی ہدایت بھی کی۔انہوں نے ملک بھر کے نرسنگ سکولز اور کالجز کا بھی آڈٹ کروانے کی ہدایت کی۔وزیراعظم نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت کے صحت کے حوالے سے امور کی خود نگرانی کروں گا۔

وزیراعظم نے اسلام آباد کے ہسپتالوں کا فضلہ پراسیس کرنے والے پلانٹس کی استعداد میں اضافہ کرنے اور ان پلانٹس کو آٹ سورس کرنیکی ہدایت کی۔اجلاس کو وزارت قومی صحت کی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اجلاس کو بتایا گیا کہ نیشنل بلڈ ٹرانسفیوژن اینڈ بلڈ پراڈکٹس پالیسی جلد لائی جا رہی ہے۔اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ نرسنگ اور مڈ وائفری کے حوالے سے قومی پالیسی فریم ورک پر کام حتمی مراحل میں ہے، نرسنگ گریجویٹس کی تعداد بڑھانے کے لیے کچھ نرسنگ کالجز میں شام کی کلاسز کا اجرا کیا جائے گا۔

اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ آبادی میں تیزی سے اضافہ پر قابو پانے کے حوالے سے نظر ثانی شدہ قومی ایکشن پلان برائے سال2030-2025 پر کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔اجلاس کے شرکا کو بتایا گیا کہ اسلام آباد کے ہسپتالوں کے لئے 711 ملین روپے کے نئے طبی آلات اور ایمبو لینسز خریدی گئی ہیں۔وزیراعظم نے اسلام آباد کے ہسپتالوں کے لئے نئے طبی آلات اور ایمبو لینسز کی خریداری کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کروانے کی ہدایت کی۔اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ اسلام آباد کے ہسپتالوں میں جدید ہاسپیٹل مینجمنٹ سسٹم لگایا جائے گا۔اجلاس کو بتایا گیا کہ اسلام آباد کے پانچ سرکاری اور چار نجی ہسپتالوں میں فضلہ تلف کرنے کے پلانٹس کام کر رہے ہیں۔

اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ ملک میں انسولین کی تیاری کے حوالے سے حکمت عملی ترتیب دی جا رہی ہے،ملک میں مختلف ویکسینز کی تیاری میں اضافہ کیا جائے گا،پلازمہ فریکشنیشن کے مراکز اور فارما پارک قائم کیا جائے گا۔اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ کوئٹہ کے ٹرشری کیئر ہسپتالوں میں مشینری اور آلات مہیا کئے جائیں گے۔موسی خیل میں 50 بستروں پر مشتمل سرکاری ہسپتال قائم کیا جائے گا، آزاد کشمیر میں ٹرشری کئیر ہسپتال بنایا جائے گا اور ایک نیا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال قائم ہو گا۔گلگت بلتستان میں انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز اور دانش ہسپتال بنایا جائے گا۔ اجلاس کو شاہ سلمان ہسپتال کی تعمیر پر پیشرفت کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال ، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ ، وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے صحت ملک مختار احمد، وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل اور متعلقہ اعلی سرکاری افسران نے شرکت کی۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں
نیویارک (این این آئی)عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف ) نے تخمینہ لگایا ہے کہ رواں سال تارکین وطن کی ترسیلاتِ زر ہدرف سے زائد رہیں گی تاہم آئندہ مالی سال میں ترسیلاتِ زر کا حجم رواں مالی سال سے کم رہے گا۔آئی ایم ایف کے تخمینہ جات کے مطابق رواں مالی سال ترسیلات زر پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کسی بھی مالی سال کیدوران سب سے زیادہ رہیں گی تاہم رواں مالی سال کے مقابلے میں آئندہ مالی سال اس میں کمی آئے گی۔آئی ایم ایف کے مطابق اس کے بعد ہر مالی سال ترسیلات زر میں بتدریج اضافہ ہوگا اور مالی سال 2029۔30 تک ترسیلات زر بڑھ کر38 ارب48 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز پر پہنچ جائیں گیـآئی ایم ایف کی اسٹاف رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے مقابلے آئندہ مالی سال ترسیلات زرمیں کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے تاہم آئی ایم ایف نیرواں مالی سال ترسیلات زرحکومتی ہدف سے زیادہ رہنیکی توقع ظاہر کی ہےـآئی ایم ایف کے مطابق آئندہ مالی سال ترسیلات زر 35 ارب 76 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز اور رواں مالی سال ترسیلات زر 36 ارب 20کروڑ 10لاکھ ڈالرز رہنے کا تخمینہ ہے۔رواں مالی سال کے لیے ترسیلات زرکاحکومتی مقررہ ہدف30 ارب27کروڑ 80 لاکھ ڈالرز ہے جبکہ گذشتہ مالی سال ترسیلات زر کاح جم 30 ارب25 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز رہا تھا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے10 ماہ جولائی2024 سے لے کر اپریل2025 کے دوران ترسیلات زر 31 ارب 20 کروڑ ڈالرز رہیں جبکہ گذشتہ مالی سال اسی مدت میں ترسیلات زر کاحجم23 ارب90 کروڑ ڈالرز تھا،اس طرح یعنی رواں مالی سال کے پہلے10 مہینوں میں ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر 30 اعشاریہ 9 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیاـ


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved