اسلام آباد(این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے قومی اسمبلی میں نئی بھرتیوں پر پابندی لگا دی ہے۔میڈیارپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں آپریشن کلین اپ جاری ہے، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایازصادق نے نئی بھرتیوں پر پابندی لگا دی۔
رواں ماہ نئے اسٹنٹ ڈائریکٹرز سمیت دیگر پوسٹوں کیلئے ہونے والے ٹیسٹ انٹرویو منسوخ کردئیے گئے۔ذرائع کے مطابق غیرقانونی بھرتیوں اور ترقیوں کی تحقیقات تک قومی اسمبلی میں نئی بھرتیاں نہیں ہوں گی۔