امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

روایتی حریف بھارت سے شکست کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے سپر ایٹ مرحلے میں پہنچنے کے امکانات انتہائی کم ہو گئے

نیویارک (این این آئی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی20 ورلڈ کپ کے اہم ترین میچ میں روایتی حریف بھارت سے شکست کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے سپر ایٹ مرحلے میں پہنچنے کے امکانات انتہائی کم ہو گئے اور اگلے مرحلے تک قومی ٹیم کو رسائی حاصل کرنے کے لیے اپنے دونوں میچز جیتنے کے ساتھ دیگر ٹیموں کے نتائج کا بھی انتظار کرنا ہوگا۔

امریکا اور ویسٹ انڈیز میں جاری ٹی20 ورلڈ کپ کے گزشتہ روز نیویارک کے نساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے پاکستان کے خلاف شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے گرین شرٹس کو یقینی فتح سے محروم کردیا تھا اور 120 رنز کے ہدف کا کامیابی سے دفاع کرتے ہوئے ایونٹ میں لگاتار دوسری کامیابی حاصل کر لی تھی،گوکہ پاکستان ٹیم کو کم و بیش ہر عالمی مقابلے میں ایسی ہی صورتحال درپیش ہوتی ہے تاہم اس بات کی کسی کو ہرگز امید نہ تھی کہ ایک ایسے ایونٹ میں جس میں قومی ٹیم کے گروپ میں بھارت کے علاوہ بقیہ نسبتاً کمزور ٹیمیں موجود ہیں،

وہاں اپنے ابتدائی دو میچوں کے بعد ہی پاکستان کو ایسی نازک صورت حال کا سامنا کرنا پڑے گا۔عالمی مقابلوں میں پاکستان کی نووارد ٹیموں کے ہاتھوں شکست کی بھی طویل تاریخ ہے جہاں 1999 کے 50 اوورز ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش، 2007 کے ورلڈ کپ میں آئرلینڈ سے قومی ٹیم ہار گئی تھی اور اس مرتبہ انہوں نے امریکا کے ہاتھوں ہار کر اپنی اس ناپسندیدہ روایت کو ایک بار پھر زندہ کردیا۔ٹی20 ورلڈ کپ میں کھیلے گئے اپنے پہلے میچ میں امریکا نے پاکستان کو دلچسپ مقابلے کے بعد سپر اوور میں اپ سیٹ شکست سے دوچار کیا تھا اور کل بھارت نے اسے شکست دے دی،

جس کے بعد قومی ٹیم کی اگلے مرحلے تک رسائی پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔اگر پوائنٹس ٹیبل کو دیکھیں تو گروپ اے میں بھارت 4 پوائنٹس اور بہتر نیٹ رن ریٹ کے ساتھ پہلے، امریکا4 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور کینیڈا 2 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔اسی طرح پاکستان صفر پوائنٹس اور منفی 0.150 کے رن ریٹ کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہے جب کہ آئرلینڈ صفر پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر براجمان ہے۔بھارت کے بعد پاکستان کا اگلا مقابلہ کینیڈا سے ہو گا اور اس میچ میں پاکستان کو بڑے مارجن سے جیتنے کی کوشش کرنا ہو گی اور اس کے بعد آئرلینڈ کو بھی لازمی بڑے مارجن سے ہرانا ہو گا۔

اگر قومی ٹیم دو میچ جیت جاتی ہے اور آئرلینڈ کی ٹیم بھی امریکا کو شکست دے دیتی ہے اور پاکستان، امریکا اور آئرلینڈ کی کینیڈا کے خلاف ممکنہ فتح کے بعد راؤنڈ میچز کے اختتام پر تینوں ٹیمیں دو، دو میچ جیت چکی ہوں گی اور ایسی صورت میں بہتر رن ریٹ کی حامل ٹیم ہی آگے جا سکے گی، اگر امریکا دو میں سے ایک بھی میچ جیتنے میں کامیاب رہا تو پاکستان کا ٹورنامنٹ میں سفر ختم ہوجائے گا۔پاکستان کو امریکا اور آئرلینڈ جیسی ٹیموں کے میچوں کے نتائج پر انحصار کرنا ہو گا، گرین شرٹس کو اب اپنے دونوں میچز جیتنا ہوں گے، قومی ٹیم 11 جون کو کینیڈا اور 16 جون کو آئرلینڈ کے مدمقابل ہوگی۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں
نیویارک (این این آئی)عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف ) نے تخمینہ لگایا ہے کہ رواں سال تارکین وطن کی ترسیلاتِ زر ہدرف سے زائد رہیں گی تاہم آئندہ مالی سال میں ترسیلاتِ زر کا حجم رواں مالی سال سے کم رہے گا۔آئی ایم ایف کے تخمینہ جات کے مطابق رواں مالی سال ترسیلات زر پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کسی بھی مالی سال کیدوران سب سے زیادہ رہیں گی تاہم رواں مالی سال کے مقابلے میں آئندہ مالی سال اس میں کمی آئے گی۔آئی ایم ایف کے مطابق اس کے بعد ہر مالی سال ترسیلات زر میں بتدریج اضافہ ہوگا اور مالی سال 2029۔30 تک ترسیلات زر بڑھ کر38 ارب48 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز پر پہنچ جائیں گیـآئی ایم ایف کی اسٹاف رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے مقابلے آئندہ مالی سال ترسیلات زرمیں کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے تاہم آئی ایم ایف نیرواں مالی سال ترسیلات زرحکومتی ہدف سے زیادہ رہنیکی توقع ظاہر کی ہےـآئی ایم ایف کے مطابق آئندہ مالی سال ترسیلات زر 35 ارب 76 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز اور رواں مالی سال ترسیلات زر 36 ارب 20کروڑ 10لاکھ ڈالرز رہنے کا تخمینہ ہے۔رواں مالی سال کے لیے ترسیلات زرکاحکومتی مقررہ ہدف30 ارب27کروڑ 80 لاکھ ڈالرز ہے جبکہ گذشتہ مالی سال ترسیلات زر کاح جم 30 ارب25 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز رہا تھا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے10 ماہ جولائی2024 سے لے کر اپریل2025 کے دوران ترسیلات زر 31 ارب 20 کروڑ ڈالرز رہیں جبکہ گذشتہ مالی سال اسی مدت میں ترسیلات زر کاحجم23 ارب90 کروڑ ڈالرز تھا،اس طرح یعنی رواں مالی سال کے پہلے10 مہینوں میں ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر 30 اعشاریہ 9 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیاـ


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved