اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کے ٹربیونل کی تبدیلی سے متعلق مسلم لیگ (ن) کے اراکین قومی اسمبلی طارق فضل چوہدری، انجم عقیل خان اور راجا خرم نواز کی درخواست منظورکرلی۔الیکشن کمیشن نے اسلام آباد ٹربیونل کی تبدیلی کامحفوظ فیصلہ سنادیا، اسلام آباد کے تین لیگی اراکین اسمبلی نے ٹربیونل پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔
الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کے تینوں حلقوں میں ٹربیونل جج تبدیل کرنے کی منظوری دے دی۔واضح رہے کہ 7 جون کو اسلام آباد کے انتخابی ٹربیونل کے خلاف درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا۔اس سے قبل 4 جون کو الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کے ٹربیونل کی تبدیلی سے متعلق مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کی درخواستیں قابل سماعت قرار دے دی تھیں۔اسی روز چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی تھی۔