امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

دوسری عالمی جنگ کا پراسرار بنکر دریافت

بیجنگ(این این آئی ) دوسری عالمی جنگ کا پراسرار بنکر دریافت ہوا ہے۔ جو جاپانی افواج کے چینی فوجیوں پر ظلم و تشدد کا ثبوت ہے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دوسری عالمی جنگ میں جاپانی افواج کے چینی فوجیوں پر ظلم و تشدد کا ایک اور ثبوت سامنے آیا ہے اور اس کی تصدیق چینی ماہرینِ آثارقدیمہ نے کی ہے۔

چینی ماہرین آثار قدیمہ نے حال ہی میں ایک زیر زمین خفیہ فوجی بنکر دریافت کیا ہے۔ جس کے متعلق کہا جا رہا ہے کہ اس بنکر میں جاپانی عسکری سائنسداںوں نے چینی جنگی قیدیوں اور دیگر افراد پر 1935 سے 1945 تک عجیب وغریب اور ہولناک طبی تجربات کیے گئے تھے جن کا تذکرہ جنگی تاریخ میں ملتا ہے۔ماہرین کے مطابق جاپانی افواج نے اس بنکر کو یونٹ 731 کا نام دیا ہوا تھا۔

چینی علاقے اینڈا کے پاس اس بنکر میں جاپانیوں نے چینی قیدیوں کو بے ہوش کیے بغیر ان کی سرجری کی اور ان پر جراثیم کے اثرات دیکھے۔ چینی فوجیوں پر کئی طرح کے کیمیائی تجربات کے لیے انہیں تختہ مشق بنایا گیا تھا۔رپورٹ کے مطابق جاپانی فوجی چین کی بڑی آبادی کو ٹائفائیڈ، ہیضے اور طاعون کا شکار بنانا چاہتے تھے۔ ان تجربات کے پھیلا کو محدود رکھنے کے لیے زیرِ زمین بنکروں میں ایسے تجربات کیے گئے تھے۔چینی ماہرین کی دریافت کے بعد سرنگ نما بنکر میں کئی کیمرے، پنجرے نما سیل، آپریشن تھیٹر اور آلات بھی ملے ہیں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved