امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

شہید کیپٹن فراز الیاس کی نماز جنازہ لاہور میں ادا کردی گئی، وزیر اعظم سمیت اعلیٰ عسکری و سول حکام کی شرکت

لاہور( این این آئی)خیبر پختونخوا ہ کے ضلع لکی مروت میں فورسز کی گاڑی کے بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے باعث شہید ہونے والے کیپٹن فراز الیاس کی نماز جنازہ لاہور میں ادا کردی گئی، نماز جنازہ میں وزیر اعظم شہباز شریف ،وفاقی وزیرعطاتارڑ، انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور سمیت اعلیٰ عسکری و سول حکام نے شرکت کی ۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے شہید کے جنازے کو کاندھا بھی دیا۔شہید کیپٹن کے لواحقین سے بات کرتے ہوئے شہباز شریف نے شہید کے گائوں کو ماڈل ویلیج بنانے اورگائوں کا نام فراز الیاس شہید کے نام سے بھی منسوب کرنے کا اعلان کیا ۔وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ اللہ تعالی خوش نصیبوں کو شہادت کارتبہ عطا کرتا ہے، ہم پاکستان کے دشمنوں کا مکمل خاتمہ کریں گے، کیپٹن فراز الیاس شہید کا خون رنگ لائے گا۔شہباز شریف نے بتایا کہ قرآن گواہی دیتا ہے کہ شہدا ء زندہ ہیں، شہدا ء نے ارض پاک کے لیے عظیم قربانیاں دی ہیں، شہید کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔بعد ازاں لکی مروت حادثے میں شہید ہونے والے کیپٹن محمد فراز الیاس کی مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ تدفین کر دی گئی۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved