امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

سانحہ 9 مئی کے کرداروں کو فوری سزا دلانے کیلئے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

لاہور ( این این آئی) سانحہ9مئی2023ء کے کرداروں کو فوری قرار واقعی سزا دلانے کے لئے پنجاب اسمبلی میں قرار داد جمع کردای گئی ۔پنجاب اسمبلی میں استحکام پاکستان پارٹی کے رکن پنجاب اسمبلی شعیب صدیقی نے قرار داد جمع کروائی ہے۔قراداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ 9مئی کے ماسٹر مائنڈ،منصوبہ سازوں اور ذمہ داران کو سخت سے سخت سزا دی جانی چاہیے، فوجی تنصیبات اور شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی اور منفی پراپیگنڈہ کرنیوالے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

قرارداد کے متن میں شعیب صدیقی نے کہا کہ 9مئی کا دن المناک، افسوسناک،دلخراش، نا قابل فراموش سانحہ اور سیاہ ترین باب ہے، ریاست،ملکی سلامتی،اعلی عدلیہ اور اداروں کے خلاف ہونیوالی گھنانی سازش بے نقاب ہوگئی، امن و امان کی صورتحال بگاڑنے اور عوام اور اداروں میں تصادم کرانے والوں کوسزا ملنی چاہیے۔

قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ جناح ہائوس اور دیگر شہروں میں تباہی پھیلانے والوں کو جلد از جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔شعیب صدیقی نے کہا کہ قوم ملکی سلامتی، معیشت کی ترقی اور اداروں کے تقدس کیلئے فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، پنجاب اسمبلی کا ایوان دعاگو ہے کہ آئندہ کبھی بھی 9مئی 2023جیسا سانحہ رونما نہ ہو۔قرار داد میں 9مئی کو تباہی پھیلانے کیلئے مخصوص ذہن سازی او ر شر پسندوں کی سوچی سمجھی سازش قرار دیا گیا ۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved