امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

ایک اور امریکی سازش کامیاب، نو آموز امریکا کے ہاتھوں شکست پر شائقین کا شدید غم وغصے کا اظہار

ڈیلاس (این این آئی)آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے گروپ اے کے میچ میں نوآموز امریکا نے پاکستان کو سپر اوور میں 5 رنز سے شکست دیدی۔پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنائے، جواب میں امریکا کی ٹیم بھی 3 وکٹوں کے نقصان پر اتنے ہی رنز بنا سکی، اس طرح میچ کا فیصلہ سپر اوور میں ہوا۔

پاکستان کی جانب سے سپر اوور محمد عامر نے کرایا جو مہنگا ثابت ہوا اور امریکا نے 18 رنز بنا کر پاکستان کو 19 رنز کا ہدف دیا، جواب میں قومی ٹیم صرف 13 رنز ہی بنا سکا، اس طرح شاہینوں کو 5 رنز سے شکست ہو گئی۔اس میچ میں کپتان بابر اعظم 43 گیندوں پر 44 رنز، شاداب خان نے 25 بالز پر 40 رنز اور شاہین آفریدی 16 گیندوں پر 23 رنز بنا کر نمایاں رہے۔نو آموز ٹیم کے ہاتھوں تجربہ کار ٹیم کی شکست پر پاکستانی شائقین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شدید غم وغصے کا اظہار کیا اور کپتان بابر اعظم، اعظم خان سمیت دیگر کھلاڑیوں پر سخت تنقید کی۔

سابق پاکستانی فاسٹ بولر شعیب اختر نے ایکس پر ایک ویڈیو میں کہا کہ ہم نے 1999 کے ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش سے ہارنے والی تاریخ دہرائی ہے، بدقسمتی سے پاکستان اس جیت کا حقدار نہیں تھا،عامر اور شاہین نے کوشش کی لیکن وہ (امریکہ) 37 اوورز جیتی ہے ہم سے بدقسمتی سے ہم نہیں جیت سکے۔سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ اس سے پہلے کے اگلا میچ ہو چیف جسٹس صاحب سے گزارش ہے اس ٹیم سے بلا چھین لیں۔سابق وزیر نگران وزیر اعلیٰ پنجاب اور سینئر صحافی نجم سیٹھی نے لکھا ایک اور امریکی سازش کامیاب۔

ایک انٹرنیٹ صارف آکاش وانی نے ایکس پر طنز کرتے ہوئے آرمی کیمپ کاکول میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی ٹریننگ کی ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ لڑکوں نے امریکا سے میچ ہارنے کے لیے آرمی کیمپ میں سخت محنت کی۔ایک شہری نے لکھا کہ ٹیسٹ ٹی 20 ورلڈ کپ میں بابر اعظم کا شاندار آغاز۔صحافی اور اینکر پرسن اجمل جامی نے لکھا کہ افسوس، قومی ٹیم سپر 8 مرحلہ کھیلنے کی مستحق نہیں، اسٹرکچر اور نام نہاد ٹیم میں بڑی تبدیلیوں کی ضرورت ہے، سب سے پہلے ہمیں سوشل میڈیا پر پی آر مہم چلانے والوں کو ٹھیک کرنا چاہیے، وہ کسی کام کے نہیں، شکریہ۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں
نیویارک (این این آئی)عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف ) نے تخمینہ لگایا ہے کہ رواں سال تارکین وطن کی ترسیلاتِ زر ہدرف سے زائد رہیں گی تاہم آئندہ مالی سال میں ترسیلاتِ زر کا حجم رواں مالی سال سے کم رہے گا۔آئی ایم ایف کے تخمینہ جات کے مطابق رواں مالی سال ترسیلات زر پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کسی بھی مالی سال کیدوران سب سے زیادہ رہیں گی تاہم رواں مالی سال کے مقابلے میں آئندہ مالی سال اس میں کمی آئے گی۔آئی ایم ایف کے مطابق اس کے بعد ہر مالی سال ترسیلات زر میں بتدریج اضافہ ہوگا اور مالی سال 2029۔30 تک ترسیلات زر بڑھ کر38 ارب48 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز پر پہنچ جائیں گیـآئی ایم ایف کی اسٹاف رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے مقابلے آئندہ مالی سال ترسیلات زرمیں کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے تاہم آئی ایم ایف نیرواں مالی سال ترسیلات زرحکومتی ہدف سے زیادہ رہنیکی توقع ظاہر کی ہےـآئی ایم ایف کے مطابق آئندہ مالی سال ترسیلات زر 35 ارب 76 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز اور رواں مالی سال ترسیلات زر 36 ارب 20کروڑ 10لاکھ ڈالرز رہنے کا تخمینہ ہے۔رواں مالی سال کے لیے ترسیلات زرکاحکومتی مقررہ ہدف30 ارب27کروڑ 80 لاکھ ڈالرز ہے جبکہ گذشتہ مالی سال ترسیلات زر کاح جم 30 ارب25 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز رہا تھا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے10 ماہ جولائی2024 سے لے کر اپریل2025 کے دوران ترسیلات زر 31 ارب 20 کروڑ ڈالرز رہیں جبکہ گذشتہ مالی سال اسی مدت میں ترسیلات زر کاحجم23 ارب90 کروڑ ڈالرز تھا،اس طرح یعنی رواں مالی سال کے پہلے10 مہینوں میں ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر 30 اعشاریہ 9 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیاـ


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved