امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

آسان قرضوں کیلئے پنجاب کسان بینک قائم کرنے کا اصولی فیصلہ، ’’سی ایم پنجاب گرین ٹریکٹر سکیم‘‘ کی منظوری

لاہور ( این این آئی)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے شتکاروں کے لئے تاریخی پیکیج کے تحت ’’پنجاب کسان بنک،گرین ٹریکٹر سکیم،ہارویسٹر اور زرعی آلات کی مقامی سطح پر تیاری اور آئل سیڈ پروموشن پروگرام ‘‘ کا اعلان کیا ہے۔وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نوازشریف کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں کسان پیکیج پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں کاشتکاروں کو آسان قرضوں کے لئے پنجاب کسان بینک قائم کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔کاشتکاروں کے لئے ’’سی ایم پنجاب گرین ٹریکٹر سکیم‘‘ کی منظوری دی گئی۔وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے ٹریکٹر پرمحض چھ لاکھ روپے سبسڈی کی تجویز مستردکردی۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے چھوٹے ٹریکڑ پر 70فیصداور بڑے ٹریکٹرپر 50 فیصد سبسڈی دینے کی ہدایت کی۔محمد نواز شریف کی تجویز پرپنجاب گرین ٹریکٹر سکیم کے تحت ٹریکٹروں کی تعداد10 ہزار بڑھا دی گئی۔

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے پنجاب گرین ٹریکٹر سکیم کا پہلا فیز ایک سال میں مکمل کرنے کا حکم دیا۔ اجلاس میں ہر سال پنجاب گرین ٹریکٹر سکیم کے تحت ٹریکٹرز کی تعداد بڑھانے کا اصولی فیصلہ کیاگیا۔ بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ چھ ایکڑ سے 50ایکڑ اراضی مالکان ٹریکٹر سکیم میں اپلائی کرنے کے اہل ہونگے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے مقامی سطح پر تیار کردہ ہائی ٹیک میکانائزیشن پروگرام کی بھی منظوری دی۔ غیر ملکی کمپنیاں پنجاب میں مقامی اشتراک سے ہارویسٹر اور دیگرآلات تیارکریں گی۔

غیر ملکی کمپنیوں کو جدید زرعی آلات کی پنجاب میں مینوفیکچرنگ پر مراعات دینے کی تجویز پر غور کیا گیا۔ پنجاب میں آئل سیڈ پروموشن پروگرام شروع کرنے کی منظوری دی گئی جس کے تحت صوبے کے مختلف علاقوں میں تیلدار اجناس تیار کرنے کی ترغیب دی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب میں پہلی مرتبہ 400ارب روپے کا کسان پیکیج دیا جارہا ہے۔کسان کارڈ کے ذریعے کاشتکاروں کو زرعی مداخل کے علاوہ دیگر مراعات اور سہولتیں بھی دیں گے۔

ہر کاشتکار کی خوشحالی اور زرعی پیداوار میں اضافہ ہمارے اولین اہداف میں شامل ہے۔اجلاس میں ٹیوب ویل کی سولرائزیشن اور ڈرپ ایریگیشن سسٹم کا بھی جائزہ لیا گیا-اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ کسان کارڈ کے لئے 48گھنٹے میں 47ہزار فارمر رجسٹریشن کراچکے ہیں۔سینئرصوبائی وزیر مریم اور رنگ زیب، صوبائی وزراء صہیب احمد ملک،سید عاشق حسین، معاون خصوصی راشد نصراللہ، چیف سیکرٹری زاہد اخترزمان، سیکرٹری زراعت افتخارسہو اور دیگر متعلقہ حکام موجود تھے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں
نیویارک (این این آئی)عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف ) نے تخمینہ لگایا ہے کہ رواں سال تارکین وطن کی ترسیلاتِ زر ہدرف سے زائد رہیں گی تاہم آئندہ مالی سال میں ترسیلاتِ زر کا حجم رواں مالی سال سے کم رہے گا۔آئی ایم ایف کے تخمینہ جات کے مطابق رواں مالی سال ترسیلات زر پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کسی بھی مالی سال کیدوران سب سے زیادہ رہیں گی تاہم رواں مالی سال کے مقابلے میں آئندہ مالی سال اس میں کمی آئے گی۔آئی ایم ایف کے مطابق اس کے بعد ہر مالی سال ترسیلات زر میں بتدریج اضافہ ہوگا اور مالی سال 2029۔30 تک ترسیلات زر بڑھ کر38 ارب48 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز پر پہنچ جائیں گیـآئی ایم ایف کی اسٹاف رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے مقابلے آئندہ مالی سال ترسیلات زرمیں کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے تاہم آئی ایم ایف نیرواں مالی سال ترسیلات زرحکومتی ہدف سے زیادہ رہنیکی توقع ظاہر کی ہےـآئی ایم ایف کے مطابق آئندہ مالی سال ترسیلات زر 35 ارب 76 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز اور رواں مالی سال ترسیلات زر 36 ارب 20کروڑ 10لاکھ ڈالرز رہنے کا تخمینہ ہے۔رواں مالی سال کے لیے ترسیلات زرکاحکومتی مقررہ ہدف30 ارب27کروڑ 80 لاکھ ڈالرز ہے جبکہ گذشتہ مالی سال ترسیلات زر کاح جم 30 ارب25 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز رہا تھا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے10 ماہ جولائی2024 سے لے کر اپریل2025 کے دوران ترسیلات زر 31 ارب 20 کروڑ ڈالرز رہیں جبکہ گذشتہ مالی سال اسی مدت میں ترسیلات زر کاحجم23 ارب90 کروڑ ڈالرز تھا،اس طرح یعنی رواں مالی سال کے پہلے10 مہینوں میں ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر 30 اعشاریہ 9 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیاـ


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved