اسلام آباد(این این آئی) قومی اسمبلی کے اجلاس میں پہلی بار نماز جمعہ کیلئے وقفہ نہیں کیا گیا جس پر جے یو آئی کے رکن مولانا غفور حیدر ی نے احتجاجاً ایوان سے واک آئوٹ کیا ۔ جمعہ کو ڈپٹی اسپیکر غلام مصطفی شاہ کی صدارت میں سوا گیارہ بجے شروع ہونے والے اجلاس بغیر وقفے کی جاری رہا اور پارلیمنٹ ہاؤس کی مسجد میں جمعہ کی نماز کی ادائیگی بھی کر لی گئی ،
رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالغفور حیدری نے نماز کا وقفہ نہ کرنے پر ایوان میں احتجاج کیا اور کہا کہ تاریخ میں کبھی ایسا نہیں ہوا کہ جمعہ کے دوران اجلاس چلایا جائے، اس پر جے یوآئی کے مولانا عبدالغفور حیدری ایوان سے احتجاجا واک آؤٹ کر گئے احتجاج کے باوجود بھی ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نے اجلاس جاری رکھا۔ اجلاس میں سنی اتحاد کونسل کے رہنما نے کورم کی نشان دہی کر دی جس پر کورم پورا نہیں تھا ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نے اجلاس پیر شام پانچ بجے تک ملتوی کر دیا۔