امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

ایل پی جی پر 18فیصد ٹیکس لگنے سے سلنڈر 164 روپے مہنگا ہونے کا امکان

کراچی(این این آئی)ایل پی جی پر ٹیکس 8 فیصد سے 18 فیصد کرنے کے باعث ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 14 روپے جبکہ سلنڈر 164 روپے مہنگا ہو جائے گا۔گھریلو کے ساتھ ساتھ کمرشل صارفین پر بھی مزید بوجھ پڑ جائے گا اور حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے میں ناکام ہو جائے گی، ملک بھر میں چھوٹے کھانے پینے کے ڈھابے اور تندور بند ہونے سے بیروزگاری بھی بڑھے گی۔

چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹر ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر نے کہا کہ بجٹ میں ایل پی جی امپورٹ ڈیوٹی بڑھانے کا فیصلہ عوام کے ساتھ ظلم ہے، اسٹیک ہولڈرز نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ کر فیصلے پر نظرثانی کی درخواست کی ہے۔انہوں نے کہا کہ 18فیصد تک ٹیکس کو بڑھانا امپورٹر اور خریدار دونوں کے لیے نقصان دہ ہے، 300 ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیاں درآمدی ایل پی جی پر انحصار کرتی ہیں اور ملکی کھپت کو پورا کرنے کے لیے 60 سے 70فیصد ایل پی جی درآمد کی جاتی ہے۔چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹر ایسوسی ایشن نے فیصلے کے خلاف عیدالاضحی سے قبل ہڑتال کی دھمکی دے دی۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved