امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

شیخ رشید کی آرمی چیف سے 9مئی کے ملزمان کیلئے عام معافی کی اپیل

اسلام آباد (این این آئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور ڈی جی آئی ایس آئی سے عید پر 9 مئی کے ملزمان کے لیے عام معافی کی اپیل کی ہے عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ عدالتیں چھوٹی پڑگئیں، جیل میں 80 سے 90 فیصد لوگ بے گناہ ہے،

اڈیالہ میں غریب لوگ ہیں، جو لوگ پچھلی چھوٹی عید پر رہا ہوئے، انہیں ایک سال کی قید کاٹنے کے بعد رہائی ملی۔شیخ رشید نے کہا کہ فوج کی عزت جان سے زیادہ عزیز ہے، لیکن لوگوں میں کیا پیغام جا رہا ہے، آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور ڈی جی آئی ایس آئی سے اپیل کرتا ہوں کہ عید پر عام معافی دی جائے جبکہ صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کی رہائی کی بھی اپیل کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ حالات اتنے خراب ہوتے جا رہے ہیں کہ پنڈی میں جنازے لوٹے جا رہے ہیں، ملک تباہی کے دہانے کھڑا ہے، ملک کو تباہی سے بچایا جائے، وقت نکلتا جارہا ہے، جون انتہائی اہم ہے، لوگ تنگ ہیں ملک میں اب سیاسی فیصلے ہوں گے۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ مشرف دورمیں جو سرمایہ کاری پر دستخط ہوئے تھے وہ ویسے ہی پڑے ہیں، سرمایہ کار ملک سے باہر جارہے ہیں تو بیرون ملک سے سرمایہ کار کیسے آئیں گے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved