امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

امریکہ نے عالمی عدالت کیخلاف پابندیوں کا قانون منظورکرلیا

واشنگٹن(این این آئی)امریکی ایوان نمائندگان نے اسرائیلی وزیر اعظم کیوارنٹ گرفتاری جاری کرنے کے عندیے پر بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی)کے خلاف پابندیوں کے قانون کی منظوری دے دی،اس قانون کی حمایت میں 247 اور مخالفت میں 155 ووٹ پڑے۔قبل ازیں آئی سی سی کے پاکستان نژاد چیف پراسیکیوٹر کریم خان نے عدالت سے درخواست کی تھی کہ وہ غزہ میں جنگی جرائم کے ارتکاب پر اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو اور وزیر دفاع یوایو گیلانٹ کے وارنٹ گرفتاری جاری کرے ۔

امریکی ایوان نمائندگان میں اس بل کی منظوری کے موقع پر اسرائیل کے حامی ر یپبلکن پارٹی کے ارکان نے یہ مطالبہ بھی کیا کہ اسرائیلی قیادت کے خلاف مقدمے سے متعلق آئی سی سی کے حکام کے امریکا میں داخلے پر پابندی عائد کی جائے۔ ایوان نمائندگان میں منظوری کے باوجود اس بل کے قانون بننے کی توقع نہیں کیونکہ امریکی سینیٹ میں ڈیموکریٹ ارکان کی اکثریت ہے جو اس کے خلاف ہیں۔

اس کیعلاوہ امریکی صدر جو بائیڈن نے بھی اس قانونی کی مخالفت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی انتظامیہ آئی سی سی کے خلاف پابندیوں کی حمایت نہیں کرتی۔رپورٹ کے مطابق اس کے باوجود اگر یہ قانون منظور کر لیا جاتا ہے تو آئی سی سی حکام کے پاس موجود امریکی ویزے منسوخ ہو جائیں گے اور وہ امریکا میں جائیداد کا لین دین نہیں کر سکیں گے۔امریکی ایوان نمائندگان نے اس بل کی منظوری اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کو امریکی کانگریس سے خطاب کی دعوت کے فوری بعد دی ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved