امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

بانی پی ٹی آئی کی پیشی والا نیب ترامیم کیس براہِ راست نشر نہ کرنے کا فیصلہ، جسٹس اطہر کا اختلافی نوٹ

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ آف پاکستان نے بانی پی ٹی آئی کی پیشی والا نیب ترامیم کیس براہِ راست نشر نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس ضمن میں جسٹس اطہر من اللّٰہ نے فیصلے سے اختلاف کرتے ہوئے اختلافی نوٹ جاری کر دیا جو 13 صفحات پر مشتمل ہے۔جسٹس اطہر من اللّٰہ نے اختلافی نوٹ میں کہا ہے کہ بنیادی حقوق کے تحفظ کیلئے سماعت براہِ راست نشر کرنا ضروری ہے، نیب ترامیم کیس پہلے براہِ راست نشر ہو چکا۔

اختلافی نوٹ میں انہوں نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی ملک کی بڑی سیاسی جماعت کے سربراہ ہیں، ان کی پیشی کو لائیو دکھانا قانون کی خلاف ورزی نہیں ہے۔جسٹس اطہر من اللّٰہ نے اپنے اختلافی نوٹ میں کہا کہ پائلٹ پراجیکٹ کی کامیابی کے بعد 184 تین کے تمام مقدمات بینچ ون سے لائیو دکھائے گئے۔اختلافی نوٹ میں جسٹس اطہر من اللّٰہ نے کہا کہ نیب ترامیم کیس میں اپیل بھی 184 تین کے کیس کے خلاف ہے۔

جسٹس اطہر من اللّٰہ نے اختلافی نوٹ میں کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو کو جب پھانسی دی گئی وہ عام قیدی نہیں تھے، بینظیر بھٹو اور نواز شریف بھی عام قیدی نہیں تھے۔اختلافی نوٹ میں کہا گیا کہ سابق وزرائے اعظم کے خلاف نیب اختیار کا غلط استعمال کرتا رہا، سابق وزرائے اعظم کو عوامی نمائندہ ہونے پر تذلیل کا نشانہ بنایا، ہراساں کیا گیا۔جسٹس اطہر من اللّٰہ کے اختلافی نوٹ میں کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی بھی عام قیدی نہیں، ان کے لاکھوں فالورز ہیں، حالیہ عام انتخابات کے نتائج اس کا ثبوت ہیں، ایس او پیز کا نہ ہونا کیس براہِ راست نشر کرنے میں رکاوٹ نہیں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved