امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

ٹی20 ورلڈ کپ،سری لنکا اور جنوبی افریقہ کے میچ میں سست بیٹنگ میں نیا عالمی ریکارڈ بن گیا

نیویارک (این این آئی)ٹی20 ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ اور سری لنکن بلے بازوں نے سست بیٹنگ کر کے نیا ریکارڈ بنا دیا۔نیویارک میں باؤلرز کے لیے سازگار ایک مشکل وکٹ پر بلے بازوں کے لیے بیٹنگ کرنا محال ہو گیا اور جہاں سری لنکن ٹیم کے 77 رنز پر ڈھیر ہونے کے بعد افریقی ٹیم بھی ہدف کے تعاقب میں 4 وکٹیں گنوا بیٹھی۔

میچ میں دونوں ٹیموں کے بلے بازوں نے سست رفتار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا جہاں سری لنکن کھلاڑیوں نے 115 گیندوں پر 77 رنز بنائے تو پروٹیز نے بھی ہدف حاصل کرنے کے لیے 98 گیندوں کا سہارا لینا پڑا۔میچ میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے ریکارڈ ڈاٹ گیندیں کھیلیں اور ٹی20 ورلڈ کپ کا نیا عالمی ریکارڈ بنا دیا۔

دونوں ٹیموں نے مجموعی طور پر 214 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 127 ڈاٹ گیندیں کھیلیں جو ٹی20 ورلڈ کپ کا عالمی ریکارڈ ہے۔اس سے قبل سب سے زیادہ 123 ڈاٹ گیندیں 2007 کے ٹی20 ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ اور بھارت کے درمیان میچ میں کھیلی گئی تھیں۔ٹی20 انٹرنیشنل میچوں میں سب سے زیادہ 148 ڈاٹ گیندیں 2008 میں آئرلینڈ اور کینیا کے درمیان میچ میں کھیلی گئی تھیں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved