امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

ٹی 20 ورلڈکپ،نمیبیا نے سپر اوور میں عمان کو شکست دے دی

برج ٹائون (این این آئی)ٹی 20 ورلڈکپ کے تیسرے میچ میں نمیبیا نے سپر اوور میں عمان کو شکست دے دی، مقررہ 20 اوورز میں دونوں ٹیمیں 109 رنز بنا سکیں، میچ کا فیصلہ سپر اوور میں ہوا ،سپر اوور میں نمیبیا نے 21 رنز بنائے جواب میں عمان کی ٹیم صرف 10 رنز بنا سکی۔ویسٹ انڈیز کے برج ٹاؤن میں کھیلے جا رہے گروپ بی کے پہلے میچ میں نمیبیا نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا۔

عمان کو آغاز سے ہی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، فاسٹ باؤلر روبن ٹرمپلمین نے پہلی ہی گیند پر کشیپ پرجاپتی کو اور دوسری گیند پر کپتان عاقب الیاس کو ایل بی ڈبلیو کر دیا، جبکہ اپنے اگلے اوور میں نسیم خوشی کو بھی 6 رنز پر چلتا کر دیا۔عمان کے ذیشان مقصود اور خالد کیل نے بالترتیب 22 اور 34 رنز بنا کر ٹیم کو سنبھالا دینے کی کوشش کی تاہم ان کے آؤٹ ہونے کے بعد کوئی بھی کھلاڑی قابل ذکر اننگز کھیلنے میں ناکام رہا۔

عمان کی ٹیم 20 ویں اوورز میں 109 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، نمیبیا کی جانب سے روبن ٹرمپلمین نے 21 رنز دے کر 4 وکٹیں جبکہ ڈیوڈ ویزے نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔نمیبیا کو بھی پہلے ہی اوور میں نقصان اٹھانا پڑا، بلال خان نے بیٹر مائیکل وین لنگن کو بولڈ کر دیا، لیکن اس کے بعد جے این فرائی لنک اور نکولاس ڈیوین کے درمیان دوسری وکٹ کے لیے 42 رنز کی ساجھے داری قائم کرکے ٹیم کی پوزیشن بہتر کردی۔نکولاس ڈیوین 24 رنز بنا کر عاقب الیاس کی گیند پر محمد ندیم کو کیچ دے بیٹھے، اس کے بعد کپتان گیرارڈ ایراسمس کریز پر پہنچے تاہم وہ صرف 13 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

نمیبیا نے 19 اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 105 رنز بنا لیے اور اسے آخری اوور میں جیت کے لیے صرف 5 رنز کی ضرورت تھی، ایسے میں عمان کے کپتان نے گیند مہران خان کے ہاتھوں میں تھمادی، جنہوں نے آخری اوور میں 2 وکٹیں لیں اور نمیبیا کو 5 رنز نہیں بنانے دیے۔20 ویں اوور کے اختتام پر نمیبیا بھی 109 رنز بنا سکی، جس کے بعد میچ کا فیصلہ سپر اوور میں ہوا۔سپر اوور میں نمیبیا نے 21 رنز بنائے اور جیت کے لیے 22 رنز کا ہدف دیا، تاہم عمان کی ٹیم صرف 10 رنز بنا سکی اور میچ میں نمیبیا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں
نیویارک (این این آئی)عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف ) نے تخمینہ لگایا ہے کہ رواں سال تارکین وطن کی ترسیلاتِ زر ہدرف سے زائد رہیں گی تاہم آئندہ مالی سال میں ترسیلاتِ زر کا حجم رواں مالی سال سے کم رہے گا۔آئی ایم ایف کے تخمینہ جات کے مطابق رواں مالی سال ترسیلات زر پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کسی بھی مالی سال کیدوران سب سے زیادہ رہیں گی تاہم رواں مالی سال کے مقابلے میں آئندہ مالی سال اس میں کمی آئے گی۔آئی ایم ایف کے مطابق اس کے بعد ہر مالی سال ترسیلات زر میں بتدریج اضافہ ہوگا اور مالی سال 2029۔30 تک ترسیلات زر بڑھ کر38 ارب48 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز پر پہنچ جائیں گیـآئی ایم ایف کی اسٹاف رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے مقابلے آئندہ مالی سال ترسیلات زرمیں کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے تاہم آئی ایم ایف نیرواں مالی سال ترسیلات زرحکومتی ہدف سے زیادہ رہنیکی توقع ظاہر کی ہےـآئی ایم ایف کے مطابق آئندہ مالی سال ترسیلات زر 35 ارب 76 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز اور رواں مالی سال ترسیلات زر 36 ارب 20کروڑ 10لاکھ ڈالرز رہنے کا تخمینہ ہے۔رواں مالی سال کے لیے ترسیلات زرکاحکومتی مقررہ ہدف30 ارب27کروڑ 80 لاکھ ڈالرز ہے جبکہ گذشتہ مالی سال ترسیلات زر کاح جم 30 ارب25 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز رہا تھا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے10 ماہ جولائی2024 سے لے کر اپریل2025 کے دوران ترسیلات زر 31 ارب 20 کروڑ ڈالرز رہیں جبکہ گذشتہ مالی سال اسی مدت میں ترسیلات زر کاحجم23 ارب90 کروڑ ڈالرز تھا،اس طرح یعنی رواں مالی سال کے پہلے10 مہینوں میں ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر 30 اعشاریہ 9 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیاـ


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved