امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

ملک بھر کے 66 اضلاع میں انسداد پولیو مہم کا آغاز

اسلام آباد (این این آئی)پولیو سے بچاؤ کی 5 روزہ مہم پیر سے ملک بھر میں شروع ہو گئی ہے جس میں 5 سال سے کم عمر کے ایک کروڑ 65 لاکھ بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔پولیو مہم ملک کے 36 اضلاع میں مکمل طور پر جبکہ 30 اضلاع میں جزوی طور پر جاری رہے گی، جس میں اسلام آباد، خیبرپختونخوا کے 23، بلوچستان کے 20، سندھ کے 16 اور پنجاب کے 6 اضلاع شامل ہیں۔

وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے قومی صحت ڈاکٹر ملک مختار نے والدین پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلوانے کو یقینی بنائیں۔ڈاکٹر ملک مختار کے مطابق رواں برس اب تک پولیو وائرس سے 4 بچے متاثر ہو چکے ہیں، اور اس وائرس کی تصدیق مسلسل سیوریج کے نمونوں میں ہو رہی ہے، اس کا مطلب ہے کہ بچوں کو بدستور خطرات لاحق ہیں، مزید کہا کہ حکومت عیدالاضحیٰ سے قبل مہم شروع کر رہی ہے تاکہ وائرس کو لوگوں کے ساتھ جانے سے روکا جا سکے اور مزید بچے اس سے متاثر نہ ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ہم ملک سے پولیو کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اور اس مقصد کے لیے والدین اور کمیونٹیز کا تعاون بہت ضروری ہے، یہ رواں سال کی پانچویں مہم ہے۔صوبائی ہیلتھ سیکرٹری نے بتایا کہ بلوچستان میں پولیو مہم 20 میں سے 14 اضلاع میں 3 جون کو شروع ہو گئی ہے جبکہ ہیٹ ویو کی پیشگوئی کے سبب دیگر 6 اضلاع میں 8 جون سے آغاز ہوگا جس میں 18 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved