امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

لاہور ڈویلپمنٹ پراجیکٹ پیش،وزیر اعلیٰ مریم نواز کی منظوری دیدی

لاہور( این این آئی)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے لاہور ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کی منظوری دے دی۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت لاہورمیں ترقیاتی امور سے متعلق خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں ہر زون کی علیحدہ شناخت کے لئے مخصوص کلر استعمال کرنے کی تجویز پر اتفاق کیاگیا۔ ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر نے ڈویلپمنٹ پلان پر تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پہلے فیز میں لاہو رکے چھ زون کی تعمیرومرمت اور ڈویلپمنٹ کی جائے گی۔

لاہور ڈویلپمنٹ پراجیکٹ فیزون کی تکمیل کے لئے 10ماہ کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی ہے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ فیزون کی تکمیل کے بعد فیز ٹو میں دیگر زون کی ڈویلپمنٹ اور تعمیر ومرمت کی جائے گی۔ پہلے فیز میں راوی، شالیمار، سمن آباد، داتا گنج بخش، نشتر ٹاؤن،گلبرگ اور ریلوے ایریا شامل ہوگا۔بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ دوسرے فیز میں علامہ اقبال، واہگہ اور عزیز بھٹی زون کی ڈویلپمنٹ اور تعمیر ومرمت کی جائے گی۔ پہلے فیز میں چھ زون کی ڈویلپمنٹ اور تعمیر ومرمت کی لاگت کا تخمینہ 74 ارب 15 کروڑ روپے ہے۔

پہلے فیز میں شامل چھ زون کی 93لاکھ سے زائد آبادی مستفید ہوگی۔ ڈویلپمنٹ پلان میں فراہمی و نکاسی آب کا نظام،رابطہ سڑکوں، گلیوں کی پختہ تعمیر، سٹریٹ لائٹ کی تنصیب اور پارکس کی بحالی بھی ڈویلپمنٹ پلان میں شامل ہیں۔ ہر زون میں سیوریج اور ڈرینج کے پائیدار نظام کے لئے مکمل ڈسپوزل سسٹم قائم کیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پر ڈویلپمنٹ پلان کے لئے پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ بھی قائم کر دیا گیا۔ سینیٹر پرویز رشید،سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، وزیر لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ذیشان رفیق، معاون خصوصی ذیشان ملک،چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلی ساجد ظفر ڈال، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں
نیویارک (این این آئی)عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف ) نے تخمینہ لگایا ہے کہ رواں سال تارکین وطن کی ترسیلاتِ زر ہدرف سے زائد رہیں گی تاہم آئندہ مالی سال میں ترسیلاتِ زر کا حجم رواں مالی سال سے کم رہے گا۔آئی ایم ایف کے تخمینہ جات کے مطابق رواں مالی سال ترسیلات زر پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کسی بھی مالی سال کیدوران سب سے زیادہ رہیں گی تاہم رواں مالی سال کے مقابلے میں آئندہ مالی سال اس میں کمی آئے گی۔آئی ایم ایف کے مطابق اس کے بعد ہر مالی سال ترسیلات زر میں بتدریج اضافہ ہوگا اور مالی سال 2029۔30 تک ترسیلات زر بڑھ کر38 ارب48 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز پر پہنچ جائیں گیـآئی ایم ایف کی اسٹاف رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے مقابلے آئندہ مالی سال ترسیلات زرمیں کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے تاہم آئی ایم ایف نیرواں مالی سال ترسیلات زرحکومتی ہدف سے زیادہ رہنیکی توقع ظاہر کی ہےـآئی ایم ایف کے مطابق آئندہ مالی سال ترسیلات زر 35 ارب 76 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز اور رواں مالی سال ترسیلات زر 36 ارب 20کروڑ 10لاکھ ڈالرز رہنے کا تخمینہ ہے۔رواں مالی سال کے لیے ترسیلات زرکاحکومتی مقررہ ہدف30 ارب27کروڑ 80 لاکھ ڈالرز ہے جبکہ گذشتہ مالی سال ترسیلات زر کاح جم 30 ارب25 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز رہا تھا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے10 ماہ جولائی2024 سے لے کر اپریل2025 کے دوران ترسیلات زر 31 ارب 20 کروڑ ڈالرز رہیں جبکہ گذشتہ مالی سال اسی مدت میں ترسیلات زر کاحجم23 ارب90 کروڑ ڈالرز تھا،اس طرح یعنی رواں مالی سال کے پہلے10 مہینوں میں ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر 30 اعشاریہ 9 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیاـ


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved