امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

ایران کا پیٹرول کی یومیہ پیداوار میں اضافے کا فیصلہ

تہرا ن(این این آئی)ایران نے پیٹرول کی یومیہ پیداوار کو 4 لاکھ بیرل کے اضافے سے یومیہ 40 لاکھ بیرل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ایرانی میڈیا کے مطابق صدر ابراہیم رئیسی کی وفات کے بعد عبوری صدر محمد مخبر کی زیرِ صدارت دارالحکومت تہران میں اقتصادی کونسل اجلاس کا انعقاد کیا گیا ہے۔

اجلاس میں۔5.5 بلین ڈالر کے غیر ملکی مالی امکانات کے استعمال میں سہولت کی اور ایران قومی پیٹرول کمپنی کی خام پیٹرول کی پیداوار میں اضافہ کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ایرانی حکام کے مطابق فی الوقت پیٹرول کی 3.6 ملین بیرل یومیہ پیداوار کو 4 لاکھ بیرل کے اضافے سے 40 لاکھ بیرل یومیہ پیدوار تک پہنچایا جائے گا۔

واضح رہے کہ مئی 2018 میں امریکی پابندیوں کے نتیجے میں پیٹرول کی فروخت میں دشواری کی وجہ سے ایران نے اپنی پیٹرول کی پیداوار کو یومیہ 2 ملین ڈالر سے کم کر دیا تھا۔ اس دور میں ایران کی پیٹرول کی یومیہ برآمدات بھی کم ہو کر اوسطا 5 لاکھ بیرل سے کم رہ گئی تھیں۔پیٹرول برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک کی 14 مئی کو جاری کردہ حالیہ ماہانہ رپورٹ کے مطابق اپریل کے مہینے میں ایران کی اوسط یومیہ پیداوار 32 لاکھ 12 ہزار بیرل یعنی ایک مہینہ قبل کے مقابلے میں 14 ہزار بیرل زیادہ رہی تھی۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved