امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

عازمین 60 ہزار ریال سے زائد رقم کا اندراج کرائیں، سعودی وزارت حج

ریاض(این این آئی)سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ نے مختلف ممالک سے آنے والے عازمین کو یاددہانی کرائی ہے کہ قانون کے مطابق مملکت آتے وقت اگر ان کے پاس 60 ہزار ریال یا اس کے مساوی اضافی رقم یا قیمتی زیورات وغیرہ ہوں تو ان کے بارے میں کسٹم میں اندراج کرائیں۔عرب ٹی وی کے مطابق مملکت آنے والوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ کسٹم قوانین کا احترام کریں۔

حج سیزن میں دنیا بھر سے عازمین لاکھوں کی تعداد میں مملکت آتے ہیں اس حوالے سے وزارت حج کی جانب سے عازمین کو خصوصی طور پر ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کسٹم قوانین پر عمل کریں۔ اضافی رقم ہونے کی صورت میں اس کا باقاعدہ اندراج کرانے کے بعد کسٹم سے اس کی اجازت حاصل کریں تاکہ کسی قانونی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔اس ضمن میں وزارت حج وعمرہ نے کسٹم قواعد کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ قانون کے مطابق کسی بھی مسافر کے پاس اگر 60 ہزار ریال سے زائد رقم ہو یا اس کے مساوی کسی اور ملک کی کرنسی ہو۔

علاوہ ازیں قیمتی زیورات جن کی مجموعی مالیت 60 ہزار سے زائد ہو یا ایسی تجارتی اشیا جن کی قیمت 3 ہزارریال سے زائد ہو ان کا باقاعدہ کسٹم قانون کے تحت مخصوص فارم پر اندراج کرایا جائے۔وزارت کا کہنا ہے کہ عازمین کسی بھی قانونی مسئلے سے بچنے کے لیے کسٹم ڈیکلیریشن فارم ضرور حاصل کریں تاکہ بعدازاں کسی مشکل میں مبتلا نہ ہوں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved