امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

پاکستان نے ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقات کیلئے ایران کو تعاون فراہم کرنے کی پیشکش کردی

اسلام آباد (این این آئی)ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ ایرانی حکام کو ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقات کے لیے مدد درکار ہو تو پاکستان مکمل تعاون کرے گا،بشکیک سے طلبہ اپنی مرضی سے واپس آرہے ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف کا متحدہ عرب امارات کا کامیاب دورہ رہا، یو اے ای متعدد شعبوں میں سرمایہ کاری کریے گا جس کی تفصیلات آئندہ ہفتوں میں جاری ہوگی۔جمعے کو صحافیوں کو ہفتہ وار پریس بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ایران کے پاس اس حادثے کی تحقیقات کے لیے مکمل صلاحیت موجود ہے،

ایران کو ہیلی کاپٹر حادثے پر تحقیقات کے لیے اگر پاکستان کی مدد درکار ہوں، تو پاکستان مدد کے لیے تیار ہے۔ممتاز زہرہ بلوچ نے بتایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے ایران کا دورہ کیا اور ایرانی صدر کے جنازے میں شرکت کی، وزیر اعظم کے ہمراہ وزیر خارجہ نے بھی ایران کا دورہ کیا، اس کے علاوہ وزیر خارجہ نے کرغزستان کا اہم دورہ کرتے ہوئے کرغز وزیر خارجہ سے ملاقات کی اور کرغزستان میں پیدا ہونے والے حالیہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، اسحق ڈار نے پاکستانی طلبہ کی سیکیورٹی اور پاکستانی عوام کے تحفظات سے آگاہ کیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ اسحق ڈار نے بشکیک میں پاکستانی طلبہ کو درپیش مشکلات سے متعلق بریفنگ حاصل کی،

بشکیک میں جو صورتحال بنی اس سے پاکستانی طلبہ کو کافی مشکلات کا سامنا رہا، بشکیک سے جو طلبہ واپس آ رہے ہیں وہ اپنی مرضی کے تحت واپس آرہے ہیں، ابھی تک بشکیک سے 5 ہزار کے لگ بھگ طالب علم وطن واپس آ چکے ہیں۔انہوںنے کہاکہ ساؤتھ ایشین ایسوسی ایشن فار ریجنل کوآپریشن (سارک) کے سیکریٹری جنرل نے پاکستان کا اہم دورہ کیا۔جنوبی وزیرستان میں مبینہ ڈرون حملے پر رد عمل دیتے ہوئے ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ ہم جنوبی وزیرستان میں جاں بحق ہونے والے افراد کے دکھ میں برابر شریک ہیں، ہم ان کے لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہیں، مبینہ ڈرون حملے پر دفتر خارجہ کوئی رائے نہیں دیگا،

اس حوالے سے فوج کے اطلاعات عامہ آئی ایس پی آر سے رابطہ کیا جائے۔ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کا متحدہ عرب امارات کا کامیاب دورہ رہا، پاکستان اور یو اے ای کے درمیان متعدد وفود کا تبادلہ ہوتا ہے، حکومت پاکستان نے یو اے ای حکام کی طرف سے ماضی میں پاکستان کی معاونت کا شکریہ ادا کیا، یو اے ای متعدد شعبوں میں سرمایہ کاری کریے گا جس کی تفصیلات آئندہ ہفتوں میں جاری ہوگی۔انہوں نے بتایا کہ دونوں ممالک کے مابین دو طرفہ تعلقات پر گفتگو کی گئی، وزیرِ اعظم نے انفارمیشن ٹیکنالوجی، قابل تجدید توانائی میں تعاون کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کے صدر اور ابوظہبی کے حکمران شیخ محمد بن زاید سے ملاقات کی، وزیر اعظم اور متحدہ عرب امارات کے صدر کی ملاقات میں نائب وزیر اعظم اسحق ڈار، جام کمال خان، خواجہ آصف اور طارق فاطمی بھی موجود تھے، وزیر اعظم نے شیخ طحنون محمد النہیان اور شیخ حزہ بن النہیان کی وفات پر تعزیت بھی کی۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان فلسطینی عوام کے حق خود ارادیت کی پر فورم پر حمایت کرتا ہے، پاکستان فلسطین القدس دارالحکومت کے تحت آزاد ریاست کی حمایت کرتا ہیبھارت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ بھارت مقبوضہ کشمیر سے متعلق کسی بھی فیصلے کا کوئی حق نہیں رکھتا، پاکستان مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کی پر زور مذمت کرتا ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں
نیویارک (این این آئی)عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف ) نے تخمینہ لگایا ہے کہ رواں سال تارکین وطن کی ترسیلاتِ زر ہدرف سے زائد رہیں گی تاہم آئندہ مالی سال میں ترسیلاتِ زر کا حجم رواں مالی سال سے کم رہے گا۔آئی ایم ایف کے تخمینہ جات کے مطابق رواں مالی سال ترسیلات زر پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کسی بھی مالی سال کیدوران سب سے زیادہ رہیں گی تاہم رواں مالی سال کے مقابلے میں آئندہ مالی سال اس میں کمی آئے گی۔آئی ایم ایف کے مطابق اس کے بعد ہر مالی سال ترسیلات زر میں بتدریج اضافہ ہوگا اور مالی سال 2029۔30 تک ترسیلات زر بڑھ کر38 ارب48 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز پر پہنچ جائیں گیـآئی ایم ایف کی اسٹاف رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے مقابلے آئندہ مالی سال ترسیلات زرمیں کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے تاہم آئی ایم ایف نیرواں مالی سال ترسیلات زرحکومتی ہدف سے زیادہ رہنیکی توقع ظاہر کی ہےـآئی ایم ایف کے مطابق آئندہ مالی سال ترسیلات زر 35 ارب 76 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز اور رواں مالی سال ترسیلات زر 36 ارب 20کروڑ 10لاکھ ڈالرز رہنے کا تخمینہ ہے۔رواں مالی سال کے لیے ترسیلات زرکاحکومتی مقررہ ہدف30 ارب27کروڑ 80 لاکھ ڈالرز ہے جبکہ گذشتہ مالی سال ترسیلات زر کاح جم 30 ارب25 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز رہا تھا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے10 ماہ جولائی2024 سے لے کر اپریل2025 کے دوران ترسیلات زر 31 ارب 20 کروڑ ڈالرز رہیں جبکہ گذشتہ مالی سال اسی مدت میں ترسیلات زر کاحجم23 ارب90 کروڑ ڈالرز تھا،اس طرح یعنی رواں مالی سال کے پہلے10 مہینوں میں ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر 30 اعشاریہ 9 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیاـ


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved