امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

ملک کو ڈیفالٹ سے بچانے میں وزیر اعظم، ایس آئی ایف سی، آرمی چیف کی مشترکہ کاوشیں شامل ہیں، عطا تارڑ

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ ملک کو ڈیفالٹ سے بچانے میں وزیر اعظم شہباز شریف ، ایس آئی ایف سی، آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی مشترکہ کاوشیں شامل ہیں،ایک وزیر اعلیٰ اس ماحول کو خراب کرنا چاہتے ہیں، وہ ملک میں تباہی پھیلانا چاہتے ہیں، ہم آپ کی طرح ٹریک سوٹ پہن کر ٹی وی پر بیان نہیں دیتے ،کام کرتے ہیں، ہم متحدہ ہو کر خیبر پختونخوا کی عوام کے لیے بھی اتنا ہی کام کریں گے جتنا دوسروں کے لیے کرتے ہیں۔

وفاقی وزیر تجارت جام کمال کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہمارا یو اے ای کا دورہ کامیاب تھا، جو گرمجوشی ہم نے دیکھی وہ بے مثال ہے، انہیں اعتماد ہے کہ موجودہ لیڈرشپ ڈیلیور کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، یہ سفارتی محاذ پر ہماری کامیابی ہے، اگر آپ یو اے ای کی پریس ریلیز کا مشاہدہ کریں تو انہوں نے کہا کہ ہم نے 10 ارب ڈالر مختص کردیے ہیں سرمایہ کاری کے لیے۔انہوں نے کہا کہ اب مسئلہ یہ ہے کہ ہمارے مخالفین کو یہ بات ہضم نہیں ہورہی کہ اتنے کامیاب دورے ہورہے ہیں اور سفارتی محاذ پر ایک سے ایک کامیابی مل رہی ہے، جب ایس آئی ایف سی نہیں تھی تو کوئی ایسی جگہ نہیں تھی جہاں تمام معاملات کو ایک جگہ پر ڈسکس کیا جاسکے، 10 ارب ڈالر جو مختص ہوا ہے وہ سرمایہ کاری کے لیے کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ گزشتہ روز ہمارے اور یو اے ای کے درمیان معاہدے ہوئے، ہم جہاں جاتے ہیں وہاں سرمایہ کاری کی بات کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ناقدین بڑی بڑی باتیں کرتے ہیں تو میں انہیں بتانا چاہتا ہوں کہ اس ملک کو ڈیفالٹ سے بچانے میں وزیر اعظم شہباز شریف، ایس آئی ایف سی، آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی مشترکہ کاوش تھی، اس کے بعد سے وفد اور سرمایہ کاری آرہی ہے اور سرمایہ کی پرسینٹیج دیکھیں تو پچھلے ماہ کی نسبت اس میں 172 فیصد اضافہ ہوا ہے، تو ملک میں سرمایہ کاری بڑھ رہی ہے، ملک میں سرمایہ کاروں، دوست ممالک کا اعتماد بحال ہورہا ہے مگر وہ لوگ جنہوں نے آئی ایم ایف کو خط لکھا، جنہوں نے ملک میں تباہی بربادی کی کوشش کی وہ اب ایس آئی ایف سی پر حملہ آور ہیں کیونکہ وہ دیکھ رہے ہیں کہ معیشت ترقی کر رہی ہے اور جس دن یو اے ای کی طرف سے سرمایہ کاری کا اعلان ہوا اسی دن ایس آئی ایف سی پر حملہ آور ہونے کی کیا ضرورت تھی؟

انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا میں بجٹ پیش ہونے جارہا ہے، یہ کبھی نہیں ہوا کہ وفاقی حکومت سے پہلے صوبے بجٹ پیش کردیں، یہ وفاقی حکومت کے بجٹ کا تخمینہ بھی خود ہی بنا لیں گے اور اس پر 14 فیصد مانگ لیں گے، یہ ملکی معاملات ہیں، ان کی جارحانہ سیاست میں بہت مہارت ہوگی، لیکن جب آپ ایس آئی ایف سی کی بات کرتے ہیں تو شاید آپ کو اس کو لکھنا بھی نا آتا ہوں اور چلیں ہیں حکومت کے بجٹ کا تخمینہ لگانے، وفاق اور اکائیوں کو مل کر چلنا چاہیے، آپ کی ریڈلائن ایک شخص تھا لیکن ہماری ریڈ لائن ایس آئی ایف سی ہے، معیشت ہماری لائف لائن ہے جن کو آپ عبور کر رہے ہیں، آپ سوشل میڈیا پر شور مچانے اور لوگوں کو بیوقوف بنانے کے لیے یہ اقدامات کر رہے ہیں جن کا آئین سے کوئی تعلق نہیں۔

انہوں نے بتایا کہ آپ وزیر اعظم، آرمی چیف، آیس آئی ایف سی کو بدنام کرنے کی کوشش کریں گے تو کامیاب ہوجائیں گے تو آپ غلطی کر رہے ہیں، جو سرمایہ کاری آرہی ہے وہ آکر رہے گی۔عطا تارڑ نے کہا کہ ایک وزیر اعلیٰ اس ماحول کو خراب کرنا چاہتے ہیں، وہ ملک میں تباہی پھیلانا چاہتے ہیں، ہم آپ کی طرح ٹریک سوٹ پہن کر ٹی وی پر بیان نہیں دیتے بلکہ کام کرتے ہیں، ہم متحدہ ہو کر خیبر پختونخوا کی عوام کے لیے بھی اتنا ہی کام کریں گے جتنا دوسروں کے لیے کرتے ہیں۔قبل ازیں وزیر تجارت جام کمال نے کہا کہ کاروباری برادری پاکستان میں بہت کلیدی کردار رکھتی ہے۔انہوں نے کہاکہ کاروباری برادری کی خوشحالی کا پاکستان کے روزگار، معاشی ترقی، حکومت اور ملک کی کارکردگی میں براہ راست اثر ہوتا ہے،

چاہے اس میں ٹیرف ہو، بجلی کا کراسئسز ہو، ایف بی آر کے ٹارگٹس ہوں یا ترسیلات ہوں۔انہوں نے بتایا کہ یہ وہ سب چیزیں ہیں جس پر کام کیا گیا ہے، وزیر اعظم نے خلیجی ممالک میں کامیاب دورہ کیا، کل یو اے ای کا تاریخی دورہ تھا، وزیر اعظم کی صدر سے ملاقات ہوئی، یہ کبھی نہیں ہوا کہ معمولی دورے پر اتنا بڑا اعتماد ملک کا صدر آپ پر کرے اور پہلے ہی دورے میں 10 ارب ڈالر کا اعلان کرے اور یہ ہماری طرف سے نہیں آیا، بلکہ یہ تو ان ممالک کی طرف سے آیا ہے اور ہم اس کے لیے متحدہ عرب امارات کے صدر کے مشکور ہیں۔

جام کمال نے کہاکہ انہوں نے شہباز شریف کو یقین دہانی کروائی کہ جس طریقے سے وہ پاکستان کے معاملات کو سنجیدگی سے آگے لے کر جارہے ہیں تو یہ اعتماد ہے جس پر انہوں نے پیش قدمی کرتے ہوئے یہ اقدام لیا، یہ وہ اقدام ہے جس کی وجہ سے ہم استحکام دیکھ رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ہمیں ٹاسک دیا گیا ہے کہ ہم عوام کے مسائل حل کریں، دو ماہ کے اندر چیزوں کو آگے بڑھانے عزم کا اظہار کرتی ہے، کامرس منسٹری، انرجی منسٹری، انڈسٹری وغیرہ یہ وہ سیکٹرز ہیں جو یو اے ای کے ساتھ پہلے سے ہی رابطے میں ہیں۔انہوں نے کہاکہ یہ پاکستان کی عوام کے لیے ایک بڑی خبر اور بہت بڑا اعتماد ہے، ہم ان چیزون کو کامیابی کی جانب آگے لے کر جائیں گے۔پاک بھارت تعلقات پر بات کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ ہمارے بیچ کشیدگی رہی، ہم نے اپنا مقف رکھا ہے اور وہ ہمیشہ رہے گا، جب تک بنیادی مسائل ہر بات نہیں ہوگی تو پاکستان چیزوں کو آگے کی طرف نہیں لے کر جاسکے گا، پاکستان ایک خودمختار ملک ہے، کشمیر سے ہمارا کلیدی تعلق ہے، ان چیزوں کو حل کیا جائے گا تو ہی آگے چیزوں کو دیکھا جائے گا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں
نیویارک (این این آئی)عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف ) نے تخمینہ لگایا ہے کہ رواں سال تارکین وطن کی ترسیلاتِ زر ہدرف سے زائد رہیں گی تاہم آئندہ مالی سال میں ترسیلاتِ زر کا حجم رواں مالی سال سے کم رہے گا۔آئی ایم ایف کے تخمینہ جات کے مطابق رواں مالی سال ترسیلات زر پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کسی بھی مالی سال کیدوران سب سے زیادہ رہیں گی تاہم رواں مالی سال کے مقابلے میں آئندہ مالی سال اس میں کمی آئے گی۔آئی ایم ایف کے مطابق اس کے بعد ہر مالی سال ترسیلات زر میں بتدریج اضافہ ہوگا اور مالی سال 2029۔30 تک ترسیلات زر بڑھ کر38 ارب48 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز پر پہنچ جائیں گیـآئی ایم ایف کی اسٹاف رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے مقابلے آئندہ مالی سال ترسیلات زرمیں کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے تاہم آئی ایم ایف نیرواں مالی سال ترسیلات زرحکومتی ہدف سے زیادہ رہنیکی توقع ظاہر کی ہےـآئی ایم ایف کے مطابق آئندہ مالی سال ترسیلات زر 35 ارب 76 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز اور رواں مالی سال ترسیلات زر 36 ارب 20کروڑ 10لاکھ ڈالرز رہنے کا تخمینہ ہے۔رواں مالی سال کے لیے ترسیلات زرکاحکومتی مقررہ ہدف30 ارب27کروڑ 80 لاکھ ڈالرز ہے جبکہ گذشتہ مالی سال ترسیلات زر کاح جم 30 ارب25 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز رہا تھا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے10 ماہ جولائی2024 سے لے کر اپریل2025 کے دوران ترسیلات زر 31 ارب 20 کروڑ ڈالرز رہیں جبکہ گذشتہ مالی سال اسی مدت میں ترسیلات زر کاحجم23 ارب90 کروڑ ڈالرز تھا،اس طرح یعنی رواں مالی سال کے پہلے10 مہینوں میں ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر 30 اعشاریہ 9 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیاـ


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved