امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

ساری رات نیند نہیں آئی، یاسمین راشد نے سروسز ہسپتال لاہور کو جیل سے بدتر قرار دے دیا

لاہور ( این این آئی) سروسز ہسپتال لاہور میں زیر علاج پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے مرکز صحت میں دستیاب سہولیات کو جیل سے بد تر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہاں ساری رات مجھے نیند نہیں آئی، ہسپتال سے اچھی تو میں جیل میں تھی۔22مئی کو شدید گرمی کے سبب 9مئی کے پرتشدد واقعات سمیت دیگر مقدموں میں گرفتار سینئر سیاستدان یاسمین راشد کی کوٹ لکھپت جیل میں طبعیت ناساز ہو گئی تھی جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کمر کی شدید تکلیف میں مبتلا ہیں، ڈاکٹر خدیجہ کی سربراہی میں میڈیکل بورڈ یاسمین راشد کا علاج معالجہ کر رہی ہے۔ذرائع کے مطابق میڈیکل بورڈ نے بلڈ سمیت دیگر ٹیسٹ تجویز کیے ہیں، معدے میں انفیکشن کی تشخیص کی جائے گی۔پی ٹی آئی رہنما کو سروسز ہسپتال لاہور کے جی او بلاک 5 میں رکھا گیا ہے۔ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یاسمین راشد کی طبیعت اب بہتر ہے۔

ڈرپس لگنے کے بعد سے یاسمین راشد کے جسم میں پانی کی کمی اور کمزوری دور ہوئی تاہم ان کو پیٹ اور کمر میں درد کی شکایت ہے۔یاسمین راشد کی سانس بحال رکھنے کے لیے آکسیجن لگائی ہوئی ہے۔تاہم یاسمین راشد نے مرکز صحت میں دستیاب سہولیات کو جیل سے بد تر قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہاں ساری رات مجھے نیند نہیں آئی، انہوں نے اپنے بیڈ کا گدا تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا۔سابق وزیر صحت پنجاب نے سروسز ہسپتال انتظامیہ سے شکایت کرتے ہوئے کہا اس سے اچھا تو میں کوٹ لکھپت جیل میں تھی۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved